ساہیوال، ہائی کورٹ الیکشن ایپلنٹ بنچ نے این ا ے162 ساہیوال کے ضمنی الیکشن میں دو امیدواروں کے کاغذات نامزدگی مستردکر دیے

بدھ 24 اگست 2016 21:53

ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔24 اگست ۔2016ء) ہائی کورٹ ایپلنٹ بنچ این اے 162نے مسلم لیگ ن کے سابق ایم این اے زاہد اقبال اور تحریک انصاف کے سابق ایم این اے رائے حسن نواز دونوں امیدواروں کو الیکشن میں حصہ لینے سے نا اہل قرار دیکر انہیں انتخاب میں حصہ لینے سے روک دیا ہے اور ریٹرنگ افسر کے کاغذات نامزدگی دونوں امیدواروں کے فیصلہ کو کالعدم قرار دے دیکر دونوں امیدواروں کے کاغذات نامزدگی مسترد کر دیے ہیں ۔

اوردونوں کے کاغذات نامزدگی مسترد کر دیے ہیں این اے 162کے مسلم لیگ ن کے ایک امیدوار حاجی محمد ایوب نے تحریک انصاف کے امیدوار رائے حسن نواز کے خلاف اعتراضات اٹھائے تھے جبکہ مسلم لیگ ن کے امیدوار زاہد اقبال کے کاغذات نامزدگی منظور کرنے کے فیصلہ کے خلاف ایک شہری ملک محمد فاروق نے اعتراضات اٹھائے تھے ہائی کورٹ کے دو رکنی ایپلنٹ بنچ نے آج فریقین کے وکلاء کے دلائل سننے کے بعد دونوں امیدواروں کے کاغذات نامزدگی مسترد کر دیے ۔

(جاری ہے)

یاد رہے کہ تحریک انصاف کے ایم این اے رائے حسن نواز کو الیکشن ٹربیونل ملتان نے نا اہل قرار دیکر نشست خالی قرار دے دی تھی جس کے بعد سپریم کورٹ نے بھی یہ فیصلہ برقرار رکھا اور الیکشن کمیشن نے 19ستمبر کو دوبارہ ضمنی الیکشن کے لیے کاغذات نامزدگی امیدواروں کے وصول کیے تھے اور ریٹرنگ افسر نے 19اگست کو چودہ امیدواروں کے کاغذات نامزدگی منظور کر لیے تھے اور ریٹرنگ افسر کے فیصلہ کے خلاف اپیل کی تھی ۔

متعلقہ عنوان :