سورن سنگھ کے قاتل بلدیوکمارکو کسی بھی صورت رکن اسمبلی کی حیثیت سے حلف اٹھانے نہیں دیں گے،مشتاق غنی

بدھ 24 اگست 2016 21:53

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔24 اگست ۔2016ء) خیبرپختونخواحکومت کے ترجمان مشتاق غنی نے کہا ہے کہ سورن سنگھ کے قاتل بلدیوکمارکو کسی بھی صورت رکن اسمبلی کی حیثیت سے حلف اٹھانے نہیں دیں گے اوراس سلسلے میں بہت جلد عدالت سے بھی رجوع کریں گے ۔ پشاور پریس کلب میں میڈیاکوبریفنگ دیتے ہوئے مشتاق غنی نے بتایاکہ سورن سنگھ کے قاتل کو اگلے ہی روز پولیس نے گرفتار کرلیا اوراب عدالت میں اس کا کیس بھی زیرسماعت ہے سورن سنگھ کے خالی نشست پربلدیوکمار کے عدم انتخاب کے حوالے سے متعددبار الیکشن کمیشن سے رجوع کیاگیا لیکن ہماری کوئی شنوائی نہیں ہوئی صوبائی حکومت بلدیوکمار کو کسی بھی طریقے سے حلف نہیں اٹھانے دیگی اور اس کے خلاف عدالت بھی جائے گی سپیکر کے اختیارات کے حوالے سے انہوں نے کہاکہ اگرضروری ہوا توسپیکرصوبائی اسمبلی لمبی چھٹی پربھی جاسکتے ہیں جسکے باعث بلدیوکمارحلف نہیں اٹھاسکتے اسی طرح خیبرپختونخو ااسمبلی کے اپوزیشن اراکین نے بھی ہماراساتھ دینے کا وعدہ کیاہے کہ بلدیوکمارکوحلف اٹھانے نہیں دیاجائے گا۔

(جاری ہے)

مشتاق غنی نے بتایاکہ اقتصادی راہدار ی کے حوالے سے وفاق نے صوبائی حکومت سے بہت چیزیں چھپائی تھی وزیراعلیٰ مسلسل صوبے کے حقوق کے لئے لڑتے رہے لیکن یہ یاد رکھناچاہیے کہ اقتصادی راہداری نے بھی ہرصورت بنناتھاجہاں پر سیکشن فور لگایاگیاہے اس کو ڈپٹی کمشنرکے ذریعے اٹھایابھی جاسکتاہے لیکن وفاق نے پہلے صرف سوکی کناری ڈیم کیلئے دو ارب روپے دینے کا وعدہ کیاتھااب پشاور ریلوے سرکل روڈ اور کوہاٹ تا ترنول روڈسمیت متعدددیگرشاہراہوں کی تعمیر کابھی وعدہ کیاہے انہوں نے کہاکہ خیبرپختونخواحکومت نے اقتدارمیں آنے کے بعد اپنی ترجیحات طے کی تھی عمران خان کے ویژن کو مدنظررکھتے ہوئے سب سے ترجیح تعلیم وصحت کو دی گئی 41لاکھ بچوں کی کرسیاں نہیں ہیں تعلیمی اداروں میں پندرہ ہزار کمروں اور تیس ہزار اساتذہ کی ضرورت ہے اس حوالے سے صوبائی حکومت نے بہت کچھ کیا لیکن ضرورت کی بنیاد پر اب موتروے بھی تعمیر کی جارہی ہے یہ کہاں کی دانشمندی ہے کہ پشاورکے چند لاکھ آبادی کے لئے میٹروسروس بنائی جائے لیکن اکیس لاکھ بچے بیٹھنے سے محروم ہوں اس لئے صوبائی حکومت نے سب سے زیادہ رقم انسانی وسائل پر خرچ کی۔

متعلقہ عنوان :