وفا ق حکو مت خیبر پختو نخوا کے سا تھ سو تیلی ما ں جیسا سلو ک کر رہی ہے ،مظفرسید ایڈووکیٹ

مرکز بجلی کے خا لص منا فع کے بقا یا جا ت اور18ارب رو پے سا لا نہ منافع کی ادا ئیگی سمیت صو بے کے دیگر حقوق کی فرا ہمی میں مخلص نہیں،وزیرخزانہ خیبر پختو نخوا

بدھ 24 اگست 2016 21:52

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔24 اگست ۔2016ء) خیبر پختو نخوا کے وزیر خزانہ مظفر سید نے کہا ہے کہ صو با ئی حکو مت اپنے متعا رف کردہ بلدیا تی نظا م اور منتخب بلدیا تی نما ئندوں کو مزید مضبو ط اوربا اختیا ر بنا نے کے لئے مزید اصلا حا ت پر غور کر رہی ہے تا کی عا م آدمی کو بلدیا تی نظا م سے زیادہ سے زیادہ فا ئدہ پہنچے۔انہو ں نے اس امر پر افسو س کا اظہا ر کیا کہ بجلی کے خا لص منا فع کے بقا یا جا ت اور18ارب رو پے سا لا نہ منافع کی ادا ئیگی سمیت صو بے کے دیگر حقوق کی فرا ہمی کے حوا لے سے وفا ق حکو مت خیبر پختو نخوا کے سا تھ سو تیلی ما ں جیسا سلو ک کر رہی ہے ۔

تا ہم انہو ں نے کہا کہ ہما ری صو با ئی حکو مت و وزیر اعلی پر ویز خٹک کی قیا دت میں صو بے کے حقو ق حا صل کر نے کے لئے بھر پور جدو جہد کر رہی ہے ۔

(جاری ہے)

صو با ئی وزیر خزانہ نے صو بہ بھر کے ضلعی اکا ؤ نٹس دفا تر پر زور دیا کہ وہ اپنے فرا ئض خد مت خلق کے جزبے سے انجا م دیں۔اور خصو صا ان پنشنروں سے بھر پور تعا ون کر یں جو اپنی پو ری جوا نی عوا م کی خد مت میں گزار دیتے ہیں۔

وہ بدھ کے روز ہر ی پور میں ڈسٹرکٹ اکا ؤ نٹس آفس کی نئی عما رت کا افتتا ح کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطا ب کر رہے تھے ۔تقریب سے پی ٹی آئی کے رہنما یو سف ایو ب خا ن ،اکا ؤ نٹنٹ جنر ل خیبر پختو نخوا شریف اﷲ وزیر اور ڈسٹر کٹ اکا ؤ نٹس آفیسر ہر ی پور جا وید اختر اور دیگر مقرریں نے بھی خطا ب کیا ۔۔ جبکہ ضلعی اکا ؤ نٹس آفیسر ایبٹ آباد شاہد پر ویز بھٹی اور دوسرے اکا ؤ نٹس آفیسرکے علا وہ ضلع نا ظم ،ڈپٹی کمشنر دیگر بلدیا تی نما ئندے اور سر کا ری افسرا ں بھی تقریب میں مو جو د تھے۔

صو با ئی وزیر خزانہ مظفر سید نے کہا کہ خیبر پختو نخوا کی مو جودہ صو با ئی حکو مت ایسا نظا م متا رف کر رہی ہے جس سے نظا م کو چلا نے وا لے سر کا ری اہلکا روں کے رویو ں میں مثبت تبدیلی آئے اور عوا م کو ان کے حقوق آسا نی کے سا تھ مل سکیں ۔ انہو ں نے کہا کہ اسی مقصد کے حصول کے لئے صو بہ بھر کے اکا ؤ نٹس دفا تر میں جدید سہو لیا ت فرا ہم کی جا رہی ہیں ۔

انہو ں نے کہا کہ ہما رے ملک کے عوا م ہمشہ نظا م سے زیادہ نظا م چلا نے وا لے سر کا ری اہکا روں سے شکا یا ت رہی ہیں اس لئے محض عما رتوں کو خو بصو رت بنا دینے سے کو ئی فا ئدہ نہیں ہو گابلکہ عوا م کے فا ئدے کے لئے سر کا ری افسرا ں اور ایلکا روں کو اپنا رو یہ تبدیل کر نا ہو گا جبکہ کہ نظام میں مو جودہ خا میان حکو مت دور کر ے گی ۔ مظفر سید نے بتا یا خیبر پختو نخوا کا نوے فیصد ما لی انحصار وفا قی حکو مت پر ہے لیکن بد قسمتی سے مو جودہ وفا قی حکو مت خیبر پختو نخوا کے عوا م کو ان کے جا ئز حق دینے سے گریز کر رہی ہے ۔

تا ہم انہو نے کہا کہ مو جودہ صو با ئی حکو مت اپنے انتہا ئی محدود وسا ئل کے با وا جود عوا م کے مسا ئل حل کر نے کے لئے مختلف شعبوں کو تر قی د ینے کی انتھک کو شش کر رہی ہے اور خصو صا صو بے میں کر پشن کے خا تمے اور نظا م کو شفا ف اور خود کار بنا نے کے اقدا ما ت کئے جا رہے ہیں تا کہ کر پٹ عنا صر کو عوا م کے مسا ئل پر ہا تھ صا ف کر نے کا موقع نہ ملے ۔

صو با ئی وزیر نے کہا کہ ہم افوا ج پا کستا ن اور سیکو رٹی فورسسز کے انتہا ئی مشکو ر ہیں جن کی بھر پور کو ششوں قر با نیوں سے امن و اما ن کی صو رت حا ل بہتر ہو ئی ہے ۔ انہو ں نے کہا کہ ہمیں اسلا می اور خو شحا ل پا کستا ن کے لئے اپنی کو ششیں جا ری رکھنی چا ئیں ۔ ملک کے اندر انتشار پھلا نے کے لئے با ہر سے مختلف قو تیں کو ششیں کر رہی ہیں لیکن ہما ری جمہو ری حکو مت اور افوا ج پا کستا ن ان مزمو م چا لو ں کا کا میا ب نہیں ہو نے دیں گی۔ وزیر خزانہ نے بتا یا کہ صو بے میں مو اصلا ت کے شعبے میں سب سے زیادہ حصہ ہر ی پور کو دیا گیا ہے ۔ آخر میں انہو ں نے ڈسٹرکٹ اکا ؤ نٹس آفس میں مو جود لو گو ں کی جا نب سے پیش کئے گئے مسا ئل بھی سنے اور ان کی شکا یا ت دور کر نے کی یقیں دہا نی کر ائی۔

متعلقہ عنوان :