ڈی سی او لاہور محمد عثمان کا گور نمنٹ میاں منشی ہسپتال کا اچانک دورہ

بدھ 24 اگست 2016 21:42

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔24 اگست ۔2016ء) ڈی سی او لاہور کیپٹن (ر) محمد عثمان نے گور نمنٹ میاں منشی ہسپتال کا اچانک دورہ کیا۔انہوں نے وہاں پر جاری تعمیراتی کاموں کا جائزہ لیااور تعمیراتی کاموں میں استعمال ہونے والے میٹریل کی کوالٹی کو بھی چیک کیا۔

(جاری ہے)

ا س موقع پرڈ ی سی لاہور نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ نے ہسپتال کے تعمیراتی و مرمتی کاموں کے لیے 5کروڑ کے فنڈز جاری کیے ہیں۔انہوں نے کہا کہ فنڈز سے ہسپتال کے فرش کی مرمت نئی ٹائلوں کی تنصیب اور وائرنگ جیسے کام مکمل کیے جائیں گے۔ڈی سی او لاہور کیپٹن (ر) محمد عثمان نے ٹھیکدار کو ہدایت کی کہ وہ ہسپتال میں جاری تعمیراتی کا موں کو 15دن میں مکمل کریں۔

متعلقہ عنوان :