بلدیہ غربی میں صفائی ستھرائی ،کچرے وملبے کے ڈھیروں کو ٹھکانے لگانے اور نکاسی آب کے نظام کی بہتری کاکام برق رفتاری سے جاری

بدھ 24 اگست 2016 21:38

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔24 اگست ۔2016ء) وزیرا علی سندھ اورصوبائی وزیر بلدیات کی ہدایت پربلدیہ غربی میں ڈپٹی کمشنر ضلع غربی آصف جمیل اور ایڈمنسٹریٹر بلدیہ غربی اقتدار احمد کی نگرانی میں صفائی مہم کے دوسرے دن بھی اورنگی ،بلدیہ ،سائٹ اور کیماڑی زون کی مختلف یونین کونسلوں میں صفائی ستھرائی ،کچرے وملبے کے ڈھیروں کو ٹھکانے لگانے اور نکاسی آب کے نظام کی بہتری کاکام برق رفتاری سے جاری ہے ایڈمنسٹریٹر نے صفائی مہم کے دوسرے دن مختلف پوائنٹس پر جاکر صفائی ستھرائی اور کچرے کی منتقلی کے کاموں کا جائزہ لیا انہوں نے چاروں زونوں کے افسران کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ صفائی مہم کے بہترین نتائج حاصل کرنے کیلئے مشترکہ لائحہ عمل کے ذریعہ فرائض انجام دیہی کو یقینی بنایا جائیبلدیہ غربی کی حدود میں عوامی مسائل کے خاتمہ کو یقینی بنانے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں مہم کے دوران بلدیہ غربی میں موجود مارکیٹوں ،بازاروں ہسپتالوں اسکولوں مساجد اور دیگر ایسے مقامات پر جو کچرہ کنڈیوں کے علاوہ کچرہ جمع ہونے کا باعث ہوں ان تمام مقامات کے ساتھ ساتھ کچرہ کنڈیوں کو صاف کرنے کیلئے بھر پور کاروائی عمل میں لائیں انہوں نے شجرکاری کے ساتھ ساتھ ماحول کو پرفضاء بنانے کیلئے گرین بیلٹس کی تزئین وآرئیش پر خصوصی توجہ مرکوز رکھی جائے گرین بیلٹس پر موجود تجاوزات کا بھی فوری خاتمہ کیا جائے انہوں نے موقع پر موجود عوام سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انتظامیہ بلدیہ غربی کے افسران و عملہ صفائی ستھرائی کے ساتھ ساتھ کچرہ و ملبہ کے ڈھیروں کو ٹھکانے لگانے کیلئے بھرپور جدوجہد کررہے ہیں آپ حضرات بھی صفائی ستھرائی کرنے والے عملے سے تعاون کرتے ہوئے اپنے گھروں کا کچرہ جگہ جگہ ڈالنے کے بجائے مقررہ مقامات پر ڈالیں تاکہ عملہ بروقت اسے ٹھکانے لگا سکے ۔

متعلقہ عنوان :