آئین و قانون کے مطابق الطاف حسین کے خلاف کارروائی کی جائے‘ مولانا محمد اجمل قادری

بدھ 24 اگست 2016 21:04

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔24 اگست ۔2016ء ) عالمی انجمن خدام الدین کے امیر اور جے یو آئی (ف) کے مرکزی رہنما مولانا محمد اجمل قادری نے الطاف حسین کی پاکستان کی قومی سلامتی کے خلاف ہرزہ سرائی اور اشتعال انگیزی کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ معاملہ معافی مانگنے یا معذرت کرلینے سے ختم نہیں ہوگا،آئین و قانون کے مطابق الطاف حسین کے خلاف کارروائی کی جائے، ایم کیو ایم کے قائد کے خلاف پہلے سے درج مقدمات اور پاکستان کے خلاف ہرزہ سرائی پر اسے گرفتار کرے عدالتی کٹہر ے میں لایا جائے تاکہ مستقبل میں پاکستان کے خلاف کسی کو ایسی زبان استعمال کرنے کی جرات نہ ہو۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھا بھتہ خوری اور قتل وغارت گری کے ملزم الطاف حسین کو وطن واپس لاکر اس کا عدالتی ٹرائیل کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ مودی کا بلوچستان پر بیان انڈیا کی وہاں دہشت گردی کا کھلا اعتراف ہے۔ مظلوم کشمیریوں کی جدوجہد آزادی بھرپور انداز میں جاری ہے۔حکومت پاکستان انڈیا کی دہشت گردی کو پوری دنیا پر بے نقاب کرے۔