ڈی آئی جی آپریشنز کا فیکٹری ملازمین پر تشد دکے واقعہ کا نوٹس ،چوکی انچارج معطل

ڈاکٹر حیدر اشرف نے غریب ملازمین پر تشدد اور فیکٹری مالک کو بلیک کرنیوالوں کے خلاف انکوائری کا حکم دیدیا

بدھ 24 اگست 2016 21:02

رائے ونڈ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔24 اگست ۔2016ء ) ڈی آئی جی آپریشنز ڈاکٹر حیدر اشرف نے فیکٹری ملازمین پر تشد دکے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے چوکی انچارج سلیم کمانڈو کو معطل کرکے لائن حاضر کردیا ،غریب ملازمین پر تشدد اور فیکٹری مالک کو بلیک کرنیوالوں کے خلاف انکوائری کا حکم دیدیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق رائے ونڈفیکٹری ایریا چوکی انچارج سلیم کمانڈواور اسکے ساتھیوں کے مشرف برادرز ٹیکسٹائل ملز کے ملازمین عبدالستار وغیرہ کو غیر قانونی طور پر پولیس حراست میں رکھنے اور وحشیانہ تشدد کی خبروں کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے ڈی آئی جی آپریشن لاہور ڈاکٹر حیدر اشرف نے چوکی انچارج سلیم کمانڈوکو فوری طور پر معطل کرکے لائن حاضر کردیا ہے اور واقعہ میں ملوث تمام پولیس ملازمین کے خلاف انکوائری کا حکم دیدیا ہے ذرائع کے مطابق ڈی آئی جی نے رائے ونڈ فیکٹری ایریا کے صنعتکاروں کو بلاوجہ پریشان اور بلیک میل کرنیوالے تمام ایسے ملازمین کی فہرستیں منگوا لی ہیں جو مختلف حیلوں بہانوں سے فیکٹری مالکان کو پریشان کرتے ہیں اور ان سے بھتہ وصول کرتے ہیں مقامی صنعتی حلقوں نے چوکی انچارج سلیم کمانڈو کی معطلی پر ڈی آئی جی لاہور کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ محکمہ پولیس میں چھپی ایسی تمام کالی بھیڑوں کا صفایا کیا جائے جو شریف شہریوں کو تنگ کرتے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :