چھتر ،کومبنگ آپریشن میں 5سے زیادہ دہشتگرد ہلاک

بدھ 24 اگست 2016 20:54

کوئٹہ ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔24 اگست ۔2016ء ) چھتر کے علاقے میں کومبنگ آپریشن میں 5سے زیادہ دہشتگرد ہلاک ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ضلع نصیر آباد او رضلع ڈیرہ بگٹی کے بارڈر چھتر میں سیکورٹی فورسز نے دو دن سے کومبنگ آپریشن شروع کیا ہوا ہے کومبنگ آپریشن میں اب تک 5مبینہ دہشتگردوں کی ہلاک ہونے کی اطلاع ملی ہے ذرائع کے مطابق علاقے میں آپریشن جاری ہے کا علاقہ ضلع نصیر آباد اور ضلع ڈیرہ بگٹی کے بارڈر پر واقعہ ہے جہاں پر سیکورٹی فورسز دہشتگردوں کے خلاف آپریشن میں مصروف ہے ہلاک ہونے والوں میں مختلف دہشتگردی کی کارروائیوں میں ملوث رہے ہیں رات گئے تک ملنے والی اطلاع کے مطابق اس علاقے میں کومبنگ آپریشن جاری تھا

متعلقہ عنوان :