برقی لائنوں کی مرمت کے باعث مختلف علاقوں کی بجلی بندرہے گی ، کیسکو اعلامیہ

بدھ 24 اگست 2016 20:54

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔24 اگست ۔2016ء ) کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی(کیسکو)کے اعلان کے مطابق برقی لائنوں کی ضروری دیکھ بھال اورمرمت کے کاموں کے سلسلے میں 25اگست کوکوئٹہ سٹی گرڈکے سورج گنج بازارفیڈراورانڈسٹریل گرڈکے اولڈو نیو پشتون آبادفیڈروں سے 12بجے سے سہ پہر3بجے تک بجلی بندہوگی نیز سریاب گرڈکے جائنٹ روڈفیڈرسے ایک بجے سے شام چاربجے تک جبکہ اولڈسیٹلائٹ ٹاؤن فیڈرشام چاربجے سے چھ بجے تک بجلی بندرہے گی ۔

(جاری ہے)

علاوہ ازیں 26اگست کو سریاب گرڈکے اولڈلیاقت بازارفیڈرسے 12بجے سے دوپہر2بجے تک بجلی کی فراہمی معطل رہے گی ۔زحمت کے لئے متعلقہ جملہ صارفین سے پیشگی معذرت کی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :