سپیشل مانیٹرنگ یونٹ کی پراونشل موٹر وہیکل آرڈیننس 1965 میں مجوزہ ترامیم کا بل پنجاب اسمبلی میں پیش

بدھ 24 اگست 2016 20:51

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔24 اگست ۔2016ء ) سپیشل مانیٹرنگ یونٹ (ایس ایم یو) کی پراونشل موٹر وہیکل آرڈیننس 1965 میں مجوزہ ترامیم کا بل پنجاب اسمبلی میں پیش کردیا گیا ہے- یہ ترامیم ٹرانسپورٹ سہولت پروگرام فیزII- کاایک حصہ ہیں- سینئر ممبر سپیشل مانیٹرنگ یونٹ(لا اینڈ آرڈر) سلمان صوفی نے اس حوالے سے بتایا کہ ایس ایم یو نے وزیراعلی پنجاب کی ہدایات پر ٹرانسپورٹ سہولت پروگرام ترتیب دیاہے او ران ترامیم کے ذریعے گاڑیوں کی رجسٹریشن بک کی جگہ ’’آ ٹو میشن رجسٹریشن بک‘‘ (سمارٹ کارڈ) کا آغاز ہوگا- نمبرپلیٹ کی ملکیت اب گاڑی کی بجائے گاڑی کے مالکان کی ہو گی-انہو ں نے کہاکہ ایس ایم یو ایکسائز اور ٹریفک کے قوانین کا مربوط نظام متعارف کروا رہاہے- گاڑی یا موٹرسائیکل بیچنے پرپرانام مالک اپنی نمبر پلیٹ اتار لے گا اور نیا مالک نئی نمبر پلیٹ لے گا-ٹریفک کے جرمانے نمبر پلیٹ سے منسلک ہوں گے اور گاڑی یا موٹر سائیکل بیچنے سے پہلے تمام جرمانے ادا کرنے ہوں گے-انہو ں نے بتایا کہ یہ موٹروہیکل آرڈیننس میں کی جانے و الی سب سے مربوط ترامیم ہوں گی جن کا مقصد فرسودہ نظام کو ٹھیک کرنا ہے او راس سے نیشنل ایکشن پلان پر مکمل عملدرآمد میں بھی مد د ملے گی۔