ہمارا خمیر اسی مٹی سے اُٹھا ہے ، اسی مٹی میں دفن ہونا ہے ، کسی صورت اپنے وطن کے خلاف ہرزہ سرائی برداشت نہیں کر سکتے ،ہمیں پاک زمین کے ذرے ذرے سے عقیدت اور احترام ہے

مسلم لیگ (ق )کے سربراہ چودھری شجاعت حسین کی وفد سے ملاقات کے دوران گفتگو

بدھ 24 اگست 2016 20:27

اوکاڑہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔24 اگست ۔2016ء) مسلم لیگ (ق )کے سربراہ چودھری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ ہمارا خمیر اسی مٹی سے اُٹھا ہے اور اسی مٹی میں دفن ہونا ہے ،ہم کسی صورت اپنے وطن کے خلاف کوئی ہرزہ سرائی برداشت نہیں کر سکتے ،ہمیں پاک زمین کے ذرے ذرے سے عقیدت اور احترام ہے ۔ وہ بدھ کو مسلم لیگ ق کے وفد سے ملاقات کے دوران گفتگو کررہے تھے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا ہے کہ ہر کسی کاسیاسی سطح پر اختلاف ہو سکتا ہے مگر اپنے وطن اور مٹی سے اختلاف نہیں ہو سکتااور اگر کوئی وطن عزیز کی سا لمیت اور اس کے تقدس پر حملہ کرے تو ملک کے تمام محب الوطن پاکستانیوں کا یہ فرض اولین ہے کہ اس کے سامنے سیسہ پلائی دیوار بن جائیں تاکہ کسی کو ملک پاکستان کے خلاف زبان کھولنے کی جرأت نہ ہو۔ انہوں نے مزید کہا کہ وطن عزیز کی شان میں غلط الفاظ کے استعمال کی جتنی بھی مذمت کی جائے وہ کم ہے ۔ہم ہر لمحہ اپنے وطن کی سلامتی اور آن کی خاطر قربان ہونے کو تیار ہیں۔

متعلقہ عنوان :