گورنرخیبرپختونخوا سے پاکستان ریڈکریسنٹ سوسائٹی کے چیئرمین کی ملاقات

خیبرپختونخوا اورفاٹا میں ریڈکریسنٹ کے زیراہتمام صحت ،ایمرجنسی سروسز اورجاری سکیموں کے بارے میں تفصیل گفتگو

بدھ 24 اگست 2016 19:23

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔24 اگست ۔2016ء) پاکستان ریڈکریسنٹ سوسائٹی کے چیئرمین ڈاکٹرسعیدالہی نے گورنر خیبرپختونخوا انجینئر اقبال ظفرجھگڑا سے بدھ کے روزگورنرہاوس پشاورمیں ملاقات کی۔ پاکستان ریڈکرسینٹ کے جنرل سیکرٹری بریگیڈئر غلام محمداعوان اورمس میرجام بھی ان کے ہمراہ تھے۔

(جاری ہے)

چیئرمین پاکستان ریڈکریسنٹ سوسائٹی نے گورنر کوادارے کی کارکردگی کے بارے میں تفصیل سے بریفنگ دی۔ اس موقع پر انہوں نے خیبرپختونخوا اورفاٹا میں ریڈکریسنٹ کے زیراہتمام صحت ،ایمرجنسی سروسز اورجاری سکیموں کے بارے میں تفصیل سے آگاہ کیا۔ گورنر نے ریڈکریسنٹ کی کارکردگی کی تعریف کی اورامید ظاہر کی وہ اسی طرح فاٹا اورخیبرپختونخوا میں لوگو ں کے خدمت کرتے رہیں گے۔

متعلقہ عنوان :