وزارت داخلہ اینڈ نارکوٹکس کنٹرول علاقائی ڈائریکٹوریٹ کوئٹہ کااعلامیہ

بدھ 24 اگست 2016 19:14

کوئٹہ ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔24 اگست ۔2016ء ) وزارت داخلہ اینڈ نارکوٹکس کنٹرول علاقائی ڈائریکٹوریٹ کوئٹہ کے ایک اعلامیہ میں عازمین کے لئے ہدایت نامہ جاری کیا گیا ہے جس میں عازمین سے کہا گیا ہے کہ وہ حج پر جانے سے پہلے اس بات کو یقینی بنائے کہ ان کے سامان میں کوئی نشہ آور اشیاء تو نہیں ہیں کیونکہ سعودی عرب میں اس کی سزا سزائے موت ہے۔

(جاری ہے)

اعلامیہ میں یہ مزید کہا گیا ہے کہ عازمین حج یہ بات بھی یقینی بنائے کہ ان کے پاس کسی اجنبی کا سامان تو نہیں ہے۔ عازمین حج رشتہ داروں ، عزیزوں اور دوستوں کی جانب سے دیئے گئے تحائف کی اچھی طرح جانچ پڑتال بھی کرلیں۔

متعلقہ عنوان :