معروف شاعر احمد فراز کی برسی (کل) منائی جائیگی

اکادمی ادبیات پاکستان کی طرف سے قبر پر پھولوں کی چادر چڑھائی جائیگی

بدھ 24 اگست 2016 18:47

اسلم آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔24 اگست ۔2016ء) احمد فراز کی برسی کے موقع پر اکادمی ادبیات پاکستان کی طرف سے (کل) جمعرات کو اُن کی قبر پر پھولوں کی چادر چڑھائی جائیگی۔

(جاری ہے)

اکادمی ادبیات پاکستان کے چیئرمین ڈاکٹر محمد قاسم بگھیو کی سربراہی میں ادیبوں کا ایک وفد اکادمی سے اُن کی قبر ، واقع H-8قبرستان جائے گا ۔ وفد پھولوں کی چادر چڑھائے گا اور فاتحہ خوانی کرے گا۔

متعلقہ عنوان :