بدین ٗبلدیاتی انتخابات میں ذوالفقار مرزا کے بیٹے کو شکست ہو گئی

بدھ 24 اگست 2016 18:44

بدین ٗبلدیاتی انتخابات میں ذوالفقار مرزا کے بیٹے کو شکست ہو گئی

بدین (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔24 اگست ۔2016ء) بلدیاتی انتخابات میں ذوالفقار مرزا کے بیٹے کو شکست ہو گئی ۔غیر سرکاری اور غیر حتمی نتائج کے مطابق بدین میں پاکستان پیپلزپارٹی کے امیدوار نے ذوالفقار مرز ا کے بیٹے حسام مرزا کو شکست دیکر چیئرمین کی سیٹ چھین لی ۔

(جاری ہے)

پی پی کے علی اصغر ہالیپو ٹو نے حسام مرزا کو 6ووٹوں سے ہرا دیا ۔غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق بدین سے پاکستان پیپلز پارٹی کے علی اصگر ہالیپو 51ووٹ لیکر کامیاب قرار پائے ہیں ٗنجی ٹی وی کے مطابق مخالف امیدوار اور سابق وزیر داخلہ سندھ ذوالفقار مرزا کے صاحبزادے حسام مرزا صرف 45ووٹ حاصل کر سکے ۔

متعلقہ عنوان :