وفاقی دارالحکومت سے مبینہ طور پر تین بہنوں کو اغواء کر لیا گیا ، مقدمہ درج

بدھ 24 اگست 2016 18:28

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔24 اگست ۔2016ء) وفاقی دارالحکومت سے مبینہ طور پر تین لڑکیوں کو اغواء کر لیا گیا ۔میڈیا رپورٹ کے مطابق اسلام آباد میں سہالا کے علاقے سے مبینہ طور پر تین لڑکیوں کو اغواء کر لیا گیا ہے جس پر لڑکیوں کے والد نور خان نے سہالا تھانے میں اغواء کا مقدمہ درج کرا دیا نور خان نے پولیس کے سامنے موقف اختیار کیا کہ اسکی تین بیٹیاں مریم ، نجیبہ اور زینب پیر کے روز صبح ساڑھے سات بجے گھر سے سکول کیلئے نکلی مگر واپس نہیں آئیں ۔

(جاری ہے)

پولیس ذرائع نے بتایا کہ لڑکیوں کے والد نے اندیشہ ظاہر کیا کہ نامعلوم ملزمان نے اسکی بیٹیوں کو اغواء کر لیا ہے جو انہیں قتل کر سکتا ہے تاہم لڑکیوں کے اغواء کا مقدمہ نامعلوم افراد کے خلاف درج کر لیا گیا ہے اور تلاش شروع کر دی گئی ۔