یوحنا آباد میں دو افراد کو زندہ جلانے کے مقدمے میں گرفتاردو ملزمان کی بلوغت سے متعلق طبی رپورٹ عدالت میں پیش

بدھ 24 اگست 2016 18:16

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔24 اگست ۔2016ء) انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے یوحنا آباد میں دو افراد کو زندہ جلانے کے مقدمے میں گرفتاردو ملزمان کی بلوغت سے متعلق طبی رپورٹ عدالت میں پیش کر دی گئی۔گزشتہ روز سماعت کے دوران تفتیشی افسر نے دو ملزمان کی بلوغت سے متعلق طبی رپورٹ عدالت میں جمع کرائی ۔

(جاری ہے)

سماعت کے دوران ملزمان کے وکیل نے موقف اپنایا کہ میڈیا پر آنے والی خبروں اور فوٹیج کو بنیاد بنا کر واقعہ کا جھوٹا اور بے بنیاد مقدمہ درج کیا گیا۔

سرکاری وکیل نے اپنے دلائل میں کہا کہ مقدمے میں نامزد 45ملزمان کے خلاف دو افراد کو زندہ جلانے کے الزامات کے تحت مقدمہ درج ہے اورواقعہ کے ٹھوس شواہد اور گواہیاں موجود ہیں اور ان کا حتمی چالان بھی عدالت میں پیش کیا جا چکا ہے ۔عدالت نے مزید سماعت پانچ ستمبر تک ملتوی کرتے ہوئے وکلاء کو حتمی بحث کیلئے طلب کر لیا۔

متعلقہ عنوان :