ہائیکورٹ آفس نے ایم کیو ایم کی رجسٹریشن منسوخی کیلئے دائر درخواست پر اعتراض لگا دیا

بدھ 24 اگست 2016 18:16

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔24 اگست ۔2016ء ) لاہور ہائیکورٹ آفس نے متحدہ قومی موومنٹ کی رجسٹریشن منسوخی کے لئے دائر درخواست پر اعتراض لگا دیا۔ لاہور ہائی کورٹ میں آفتاب ورک ایڈووکیٹ نے ایم کیو ایم کی رجسٹریشن منسوخ کرنے کے لئے درخواست دائر کی تھی جس میں الیکشن کمیشن اور وزارت داخلہ کو فریق بناتے ہوئے موقف اختیار کیا گیا تھا کہ کسی بھی سیاسی جماعت کی رجسٹریشن کیلئے محب وطن ہونا ضروری ہے۔

(جاری ہے)

ایم کیو ایم کے قائد الطاف حیسن پاکستان مخالف تقاریر اور نعرے لگا رہے ہیں، ایم کیو ایم کے قائد کی حب الوطنی مشکوک ہے۔درخواست گزار نے عدالت سے استدعا کی ہے کہ عدالت الیکشن کمیشن کو ایم کیو ایم کی رجسٹریشن منسوخ کرنے کا حکم دے۔تاہم لاہورہائیکورٹ آفس کی جانب سے ایم کیو ایم کی رجسٹریشن کی منسوخی کی درخواست پر اعتراض لگا دیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ درخواست کے ساتھ ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کی تقاریر منسلک نہیں کی گئیں۔

متعلقہ عنوان :