مرد کے بچے ہو تو 12مئی کا مقدمہ پرویز مشرف پر کر کے دکھاؤ۔ وسیم اختر

ایم کیوایم کا نہیں کراچی کا میئر ہوں،عوامی خدمت کی سوچ اور فلسفے کو لیکر آگے چلوں گا پابند سلاسل ہوں، عوامی مسائل کے حل کیلئے سنٹرل جیل میں دفتر دیا جائے،کیسز عدالت میں لے جاؤں تو پانچ منٹ میں جج رہا کردے۔نومنتخب میئرکراچی کی میڈیا سے گفتگو

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ بدھ 24 اگست 2016 18:16

مرد کے بچے ہو تو 12مئی کا مقدمہ پرویز مشرف پر کر کے دکھاؤ۔ وسیم اختر

کراچی(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔24اگست2016ء) :کراچی کے نومنتخب میئروسیم اخترنے کہاہے کہ ایم کیوایم کا نہیں کراچی کا میئر ہوں،عوامی خدمت کی سوچ اور فلسفے کو لیکر آگے چلوں گا،مجھے پابند سلاسل کرنے سے 12مئی کا مسئلہ حل نہیں ہوجائیگااگر مرد کے بچے ہو تو 12مئی کا مقدمہ پرویزمشرف پر کرکے دکھاؤ،مجھے جیل میں ڈالا گیا لیکن عوام نے تو ووٹ ایم کیوایم کو ہی دیاہے،پابند سلاسل ہوں سنٹرل جیل میں دفتر دیا جائے یا قانون سازی کی جائے کہ عوام کے مسائل جیل میں بیٹھ کر حل کروں،افتخار چوہدری کی وجہ سے سانحہ 12مئی ہوا،افتخار چوہدری نے چیف جسٹس سپریم کورٹ بننے کے باوجود کسی کو چھیڑا کیوں نہیں؟،جنرل بلال صاحب ہم آپ کے ساتھ مل کر چلنا چاہتے ہیں۔

انہوں نے نومنتخب نائب میئر ارشد وہرا کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایم کیوایم کا نہیں کراچی کا میئر ہوں۔

(جاری ہے)

عوامی خدمت کی سوچ اور فلسفے کو لیکر آگے چلوں گا۔ہمارے پاس پوری ٹیم موجود ہے۔تمام جماعتوں کے جیتنے والوں کو ساتھ لیکر چلوں گا۔وزیراعلیٰ سندھ سے مطالبہ ہے کہ میئرز اور مقامی حکومتوں کو اختیارات دیے جائیں۔ماضی میں جو بھی ہوا بھول جائیں۔

ہمارے پاس کراچی کا مینڈیٹ ہے ہم سب کو ساتھ لیکر چلیں گے۔کراچی کے امن کیلئے سکیورٹی اداروں ،رینجرز اور پولیس کے ساتھ مل کر چلیں گے۔جنرل بلال صاحب ہم آپ کے ساتھ مل کر چلنا چاہتے ہیں۔ہمیں اس شہر کے مسائل کا پتا ہے،کراچی میں لڑائیاں،خون خرابے بہت ہوچکے،ہم قائد اعظم کی ہدایات کے مطابق حالات کو تبدیل کرنا چاہتے ہیں۔ہم نہ تعصب کرنا چاہتے ہیں ،نہ ہم سے تعصب کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ ایک مہینہ ہوگیا کہ ہمیں جھوٹے کیسز میں بند کیا ہواہے۔مجھے اور رؤف صدیقی کو پابندسلاسل کیاہواہے۔کب تک ایسا چلے گا کہ ہوم ڈیپارٹمنٹ جھوٹے کیسز میں لوگوں کو بند کرے۔وسیم اختر نے کہا کہ اگر میں اپنے کیسز عدالت میں لے جاؤں تو پانچ منٹ میں جج مجھے رہا کردے۔کیونکہ کیسز جھوٹے ہیں۔آپ کو مجھے پابند سلاسل کرکے کیا ملے گاکیا 12مئی کا مسئلہ حل ہوجائیگااگر مرد کے بچے ہو تو 12مئی کا مقدمہ پرویزمشرف پر کرکے دکھاؤ۔عوام نے تو ووٹ ایم کیوایم کو ہی دیاہے۔انہوں نے کہا کہ میں آج بھی پابند سلاسل ہوں ۔سنٹرل جیل میں دفتر دیا جائے۔ یا قانون سازی کی جائے کہ عوام کے مسائل جیل میں بیٹھ کر حل کروں۔

متعلقہ عنوان :