قلات ،کانگو وائرس کیخلاف سپرے مہم شروع

6ہزار سے زائد مال مویشوں کو قلات سوراب اور خالق آباد میں سپرے کیا گیا ،ڈاکٹر مہراﷲ خان رند

بدھ 24 اگست 2016 18:10

قلات(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔24 اگست ۔2016ء) ضلع قلات میں کانگو وائرس کے خلاف سپرے مہم شروع کردیا گیا اب تک چھ ہزار سے زائد مال مویشوں کو قلات سوراب اور خالق آباد میں سپرے کیا گیا ہیں پورے ضلع میں حیوانات کے چھ ٹیموں پر مشتمل اہلکاران روزانہ سپرے مہم میں لگے ہوئے ہیں یہ مہم عید الاضحی تک جاری رہے گی ان خیالات کا اظہار ڈپٹی ڈائریکٹرلائیو اسٹاک قلات ڈاکٹر مہراﷲ خان رند نے کانگو وائرس کے خلاف ضلع قلات میں مہم کے حوالے سے میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے کیا ڈاکڑ مہراﷲ رند نے کہا کہ صوبائی حکومت کی جانب سے سیکریٹری لائیو اسٹاک محمد صدیق مندوخیل کی خصوصی ہدایت پر ڈی جی غلام حسین جعفر ویژنل ڈائریکٹر ڈاکٹر مطلب محمد شہی کی نگرانی میں ضلع قلات میں کانگو وائرس کے خلاف بھر پور انداز میں سپرے مہم چلائی جاری ہیں اس سلسلے میں ضلع قلات کے سب ڈویژن قلات میں ڈاکٹر محمد آصف کی سربراہی میں تین ٹیمیں سوراب میں ڈاکٹر محمد جاوید کی سربراہی میں دو اور خالق آباد منگچر میں ڈاکٹر محمد ظہیر کی سربراہی میں ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں ہر ٹیم میں لائیواسٹاک کے پانچ پانچ ٹیکنیکل اسٹاف پر مشتمل ہیں یہ ٹیمیں مختلف گاؤں دیہاتوں کلیوں شہرون میں سپرے مہم کے دوران بکرامنڈیوں کیٹل شیڈز چکن اور مٹن شاپ کی دکانوں میں مال مویشی مرغیوں اور دیگر کی سپرے کر رہے ہیں اور اب تک چھ ہزار سے زائد مال مویشیوں ایک سوپینالیس کیٹل شیڈز پینتالیس مٹن اور چکن کی دوکانوں کی سپرے کی گئی ہیں ضلع قلات میں روزانہ بکرا منڈیوں کی سپرے کی جارہی ہیں اور یہ عید الاضحی تک جاری رہے گا انہوں نے کہا کہ ضلع قلات میں کانگو وائرس کا کوئی خطرہ نہیں تاہم سیکریٹری لائیو اسٹاک محمد صدیق مندوخیل کی خصوصی ہدایت پر کانگو کے خلاف سپرے جاری ہیں ہم تمام مالداروں اور مالکان بیوپاروں سے بھی اپیل کر تے ہیکہ وہ کانگو وائرس کے خلاف سپرے مہم میں تعاون کریں ۔

متعلقہ عنوان :