کوئٹہ اور گردو نواح میں کانگو وائرس سے بچاؤ کیلئے سپرے جاری

شہرکے داخلی و خارجی راستوں پر جانوروں کے چیک اپ ،سپر ے کا انتظام بھی کیا گیا

بدھ 24 اگست 2016 18:10

کوئٹہ ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔24 اگست ۔2016ء ) کوئٹہ اور اس کے گردو نواح میں کانگو وائرس سے بچاو کیلئے اسپرے جاری رہا شہرکے داخلی اور خارجی راستوں پر جانوروں کے چیک اپ اور اسپر ے کا انتظام بھی کیا گیا ہے۔ڈپٹی کمشنر کوئٹہ داود خلجی نے بتایاکہ کانگوسے بچاو کیلئے ضلع بھر میں اسپرے مہم جاری ہے،مہم کے حوالے سے شہر کو6زون میں تقسیم کیاگیاہے۔

(جاری ہے)

شہر کے نواحی علاقوں میں کانگو سے بچا ؤ کاا سپرے مویشی منڈیوں اور مذبحہ خانوں میں کیاجارہاہے جبکہ شہر کیداخلی اور خارجی راستوں پر اسپرے کے خصوصی اقدامات کئے گئے ہیں تاکہ دوسرے اضلاع سے آنے والے جانوروں کو چیک کیا جائے ا ور اگر ضرورت پڑے تو انھیں وہیں طبی امداد کی فراہمی کو یقینی بنایاجائے۔کوئٹہ کے فاطمہ جناح اسپتال میں کانگو وائرس کاایک مریض زیرعلاج ہے۔ کانگو وائرس کے شبہ میں 3 مزید مریض بھی زیرعلاج ہیں، تینوں مریضوں کے خون کے نمونے تجزیہ کیلئے لیبارٹری بھجوا دیئے گئے ہیں، جن کی رپورٹ کا انتظار ہے جس کے بعد ان کو طبی سہولیات فراہم کی جائیں گی۔فاطمہ جناح اسپتال میں کانگووائرس کے علاج کے لئے آئسولیشن وارڈ قائم ہے۔

متعلقہ عنوان :