قادر پٹیل کی جانب سے دائردرخواست ضمانت پراسپیشل پبلک پراسیکوٹرکو 19 ستمبر تک نوٹس جاری کردیئے گئے

بدھ 24 اگست 2016 17:49

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔24 اگست ۔2016ء) انسدادہشتگردی کی عدالت نے دہشتگردوں کو علاج کی سہولت کاری کے الزام میں گرفتار پیپلز پارٹی کے رہنما قادر پٹیل کی جانب سے دائردرخواست ضمانت پراسپیشل پبلک پراسیکوٹرکو 19 ستمبر تک نوٹس جاری کردئے ہیں ۔

(جاری ہے)

انسدادہشتگردی کی عدالت میں پیپلز پارٹی کے قارد پٹیل کی جانب سے ضمانت سے متعلق درخواست دائر کی گئی درخواست میں وکیل صفائی کی توسط سے موقف اپنایا گیا کہ قادر پٹیل کے خلاف سیاسی بنیاد پر مقدمہ بنایا گیا ہے جبکہ پولیس بھی واضح رپورٹ عدالت میں دے چکی ہے کہ سہولت کاری کے الزام میں تمام ملزمان بے گناہ ہیں۔

قادر پٹیل نے کسی بھی دہشتگرد کو علاج کی سہولت فراہم کرنے کے لئے ڈاکٹر عاصم کو فون نہیں کیا۔ درخواست میں مزید بتایا گیا کہ قادر پٹیل کی ریڑھ کی ہڈی میں زخم ہے اور وہ ہائی بلڈ پریشر کے مریض ہیں۔ عدالت سے استدعا ہے کہ قادر پٹیل کی ضمانت منظور کی جائے۔عدالت نے درخواست سماعت کے لیے منظور کرتے ہوئے اسپیشل پبلک پراسیکوٹرکو 19 ستمبر تک نوٹس جاری کردئے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :