جیکب آبادمیں اسٹریٹ کرائم میں اضافہ پی پی اقلیتی ونگ کے رہنماء کو مسلح افراد لوٹ کر فرار

بدھ 24 اگست 2016 17:03

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔24 اگست ۔2016ء) جیکب آبادمیں اسٹریٹ کرائم میں اضافہ پی پی اقلیتی ونگ کے رہنماء کو مسلح افراد لوٹ کر فرار تفصیلات کے مطابق جیکب آبادمیں اسٹریٹ کرائم میں اضافہ ہوگیاہے ایک ہفتے کے اندرایک درجن سے زائد رہزنی کی وارداتیں شہر میں ہوئی ہیں سٹی پولیس کی غفلت کی وجہ سے شہری عدم تحفظ کاشکارہوگئے ہیں پی پی اقلیتی ونگ کے رہنما ء سنی کما رولوانی سے دومسلح افراد پیشانی پر ٹی ٹی پسٹل رکھ کر نقدی ،موبائل اوردو سونے کی انگوٹھیا ں چھین کرفرارہوگئے ایک دوسرے واقع میں دوکان بند کرکے گھر جانے والے کیلاش کمار سے مسلح افراد صرافہ بازارکے قریب 40ہزار نقدی اورموبائل فون چھین کرفرارہوگئے شہر اسٹریٹ کرائم کی بڑھتی ہوئی وارداتوں پر شہریوں نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ سٹی پولیس اسٹریٹ کرائم کو روکنے میں مکمل ناکام گئی ہے ایس ایچ اوسٹی کو ڈیوٹی سے کوئی دلچسپی نہیں وہ ہر وقت اپنے شکار پورمیں واقع سوئمنگ پول میں دعوتوں میں مصروف ہیں جوقابل مذمت ہے ایس ایچ اوسٹی کو ہٹاکر کسی اہل افسرکو مقررکیاجائے بصورت دیگر احتجاج کیاجائے گا۔

متعلقہ عنوان :