وادی نیلم کی پسماندگی کے ماضی کے حکمران ہیں‘ وادی نیلم کے17 میڈیکل آفیسرز ڈاکٹرز میں صرف چھ ڈاکٹر حاضر ہیں‘ وادی نیلم میں صحت کی ناکافی صورتحال کے پیش نظر 3نئے ہسپتال بنائے جائیں گے‘ ڈسٹرکٹ ہیڈکواٹر ہسپتال نیلم کو سی ایم ایچ کا درجہ دیا جائے گا‘لیڈی ڈاکٹر ، گائنا کالوجسٹ کی حاضری کو یقینی بنایا جائے گا

سپیکر قانون ساز اسمبلی شاہ غلام قادر کی نیلم کا دورہ کے موقع پر صحافیوں اور عوامی وفود سے بات چیت

بدھ 24 اگست 2016 16:45

نیلم جورا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔24 اگست ۔2016ء) سپیکر اسمبلی شاہ غلام قادر نے نیلم زیریں کا دورہ مکمل کر لیا عوام کے مسائل حل کرنے کی یقین دہانی صحافیوں اور عوامی وفود سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ وادی نیلم کی پسماندگی کے ماضی کے حکمران ہیں۔ وادی نیلم کے17 میڈیکل آفیسرز ڈاکٹرز میں صرف چھ ڈاکٹر حاضر ہیں۔ وادی نیلم میں صحت کی ناکافی صورتحال کے پیش نظر تین نئے ہسپتال بنائے جائیں گے۔

ڈسٹرکٹ ہیڈکواٹر ہسپتال نیلم کو سی ایم ایچ کا درجہ دیا جائے گا۔ لیڈی ڈاکٹر ، گائنا کالوجسٹ کی حاضری کو یقینی بنایا جائے گا ۔ سرکاری ملازمین عوام سہولت مہیا کریں جس کی جو ذمہ داری ہے۔ اپنی ذمہ داریوں کو پورا کریں۔ عوام کی عزت نفس پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔

(جاری ہے)

پہلے مرحلہ میں انتہائی اہمیت کے منصوبہ جات کو ہنگامی بنیادوں پر شروع کیا جا رہا ہے۔

شونٹھر ندی پر تیس کروڑ کی لاگت سے پل تعمیر کیا جائے گا۔ شاردہ میں پل کی جلد تعمیر کا آغاز ہو جائے گا۔ کیرن بائی پاس، لیسوا بائی پاس سڑکوں کی تعمیر شروع کی جائے گی۔ وادی نیلم میں بے روذگاری کا خاتمہ اولین ترجیح ہے۔ وادی نیلم کی زمینوں کو لیز پر نہیں دینے دیا جائے گا۔ سیاحت کے فروغ کے لئے مقامی لوگوں کو اس طرف راغب کرنے کے لئے بلاسود قرضے دئے جائیں گے۔

جاگراں فیز ٹو سمیت متعدد بجلی گھروں کی تعمیر جلد شروع کر رہے ہیں۔ وادی نیلم میں اربوں روپے کے نئے منصوبہ جات شروع کئے جا رہے ہیں۔ وادی نیلم میں بے روزگار کوئی نہیں رہے گا۔ پہلے نمبر پر وادی نیلم کے تمام گاؤں قصبوں میں پینے کے صاف پانی کی فراہمی کے لئے واٹر سپلائی سکیمیں دی جائیں گی۔ دوسرے مرحلہ میں بجلی اور تیسرے مرحلہ میں ہر گاؤں میں سڑک کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا تعمیر ترقی مفادعامہ کے منصوبہ جات کو تین سال کے اندر مکمل کیا جائے گا۔

مسلم لیگ ن کے سینئر رہنماؤں سردار اعجاز سلطان ایڈوکیٹ، ارسل خان نواز اعوان عبدالحمید خان نے وادی نیلم کے دورہ کے دوران ان کا جگہ جگہ پرتپاک استقبال کروایا عوام کے مسائل سے آگاہ کیا ہے ۔ سپیکر اسمبلی شاہ غلام قادر نے آٹھمقام میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تمام سرکاری محکمہ جات میں اصلاحات کی جائیں گی۔ ضلعی آفیسران کو عوام کے مسائل حل کرنے کی سختی سے ہدایت کی گئی ہے۔

آفیسران کو ہدایت کی گئی ہے کہ دفاتر کے بجائے عوام کے مسائل ان کی دہلیز پر حل کئے جائیں۔مظفرآباد سے تاؤبٹ تک ایکسپریس وے کی تعمیر کے لئے17 ارب روپے منظور ی ہو چکی ہے۔ تین سال کے اندر وادی نیلم کے اندر لوڈشیڈنگ فری بجلی کی گھر گھر فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا ۔ پہلے فیز میں گھر گھر پانی کی فراہمی کے منصوبوں کی تعمیر کا آغاز کیا جا رہا ہے ۔

عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی کے لئے جنگی بنیادوں پر کام کا آغاز کر دیا ہے انھوں نے کہا کہ تعلیمی پیکیج فراڈ تھا۔ پہلے تعلیمی اداروں کی عمارتوں کی تعمیر کا کام شروع کریں گے۔ تمام سرکاری اداروں سٹاف کی کمی کو پورا کیا جائے گا کسی سیاسی ملازم سے انتقام نہیں لیا جائے گا ۔ بلکہ ان سے کام لیں گے لیکن کام چور رشوت خور مافیا کے ساتھ کوئی سمجھوتہ نہیں ہو گا ۔

فرض شناس ایماندار لوگوں کو آگے لائیں گے ۔ انھوں نے کہا کہ تمام صوابدیدی عہدوں پر بلدیاتی انتخابات کے بعد منتخب لوگوں تعینات ہوں گے آزادکشمیر میں تمام ترقیاتی اداروں میں ایک ساتھ تقرریاں عمل میں لائی جائیں گے۔ مواصلات کی سہولیات کی فراہمی کے لئے بھرپور اقدامات کئے جائیں گے۔ ڈسٹرکٹ ہیڈکواٹر آٹھمقام کی واٹر سپلائی کے منصوبہ پر بھی جلد کام کا آغاز کر دیا جائے گا۔

انھوں نے کہا کہ صحت تعلیم سمیت تمام شعبہ جات میں اصلاحات کی جائیں گی ۔ ملازمین کے دیرینہ مطالبہ ہارڈ ایریا کو پورا کرنے کی کوشش کی جائے گی ۔ ملازمین کے نمائندگان شیخ معراج،خالد، محمد یوسف مغل، خواجہ عارف مسطفائی نے ہارڈ ایریا الاؤنس کی تفصیل سے آگاہ کر دیا ہے ۔ انھوں نے کہا کہ بوگس منصوبے سیاسی رشوت کے طور پر نہیں دئیے جائیں گے جو کام بھی ہوگا زمین پر ہوگا۔ انفرادی کام شاید کسی کا نہ بھی ہو سکے لیکن اجتماعی کاموں کو ترجیح دی جائی گی۔ عوام مطمئن رہیں عوام کے مفاد کے خلاف کوئی چیز قبول نہیں کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :