ضلع ہٹیاں بالا کے عوام سے صحت کی سہولیات کا وعدہ وفا نہ ہوسکا

تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال ہٹیاں بالا میں عملہ کی کمی ، فنڈزاورادویات ناپید، ہزاروں عوام صحت کی سہولیات سے محروم

بدھ 24 اگست 2016 16:43

ہٹیاں بالا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔24 اگست ۔2016ء ) ضلع ہٹیاں بالا کے عوام سے صحت کی سہولیات کا وعدہ وفا نہ ہوسکا ،تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال ہٹیاں بالا میں عملہ کی کمی ، فنڈزاورادویات ناپید، ہزاروں عوام صحت کی سہولیات سے محروم ،اعلیٰ حکام نے چپ سادھ لی ،تفصیلات کے مطابق تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال ہٹیاں بالا میں گزشتہ کئی سالوں سے عملہ کی کمی کے ساتھ ساتھ فنڈز فراہم نہیں کئے جارہے ،فنڈز فراہم نہ ہونے اورعملہ کی کمی کے باعث مریضوں کو شدید مشکلات کاسامنا کرناپڑتا ہے اورمجبوراً ہسپتال اہلکاروں کی جانب سے مریضوں کو دیگر ہسپتالوں میں ریفر کردیا جاتا ہے ۔

(جاری ہے)

عملہ کی کمی اورفنڈز کی عدم فراہمی سے ضلع ہٹیاں بالا کے عوام میں شدید غم وغصہ کی لہردوڑ گئی ہے ۔شہریوں نے وزیراعظم آزادکشمیر راجہ فاروق حیدر خان سے مطالبہ کیا ہے کہ تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال ہٹیاں بالا میں صحت کی سہولیات فراہم کی جائیں اور فنڈز فراہمی کے ساتھ ساتھ مزید عملہ تعینات کیا جائے ،تاکہ صحت کی مناسب سہولیات مل سکیں اور شہری سکھ کا سانس لیں ۔

متعلقہ عنوان :