ملازمین تنظیموں کے مشترکہ وفد کی سپیکر اسمبلی سے ملاقات ‘وادی نیلم کے ملازمین کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا

بدھ 24 اگست 2016 16:43

نیلم جورا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔24 اگست ۔2016ء) ملازمین تنظیموں کے مشترکہ وفد جس کی قیادت خواجہ عارف مصطفائی، شیخ معراج خالد، محمد یوسف مغل، عبدالعزیز آزاد کر رہے تھے۔ سپیکر اسمبلی آزاد کشمیر سے ملاقات کی اور وادی نیلم کے ملازمین کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا وفد نے بتایا کہ ہارڈ ایریا الاؤنس سے وادی نیلم کے ملازمین محروم ہیں۔

(جاری ہے)

سابق حکومت نے بدنیتی کی بنیاد پر نیلم کے ملازمین کو محروم رکھا گیا ہے ۔ جوکہ سراسر زیادتی ہے۔ جس پر سپیکر اسمبلی شاہ غلام قادر نے وفد کو ہارڈایریا الاؤنس کا معاملہ یکسو کرنے کی یقین دہانی کروائی ہے۔ اس سلسلہ میں وفاقی حکومت کے تعاون سے ملازمین کے ہارڈ ایریا لاؤنس دینے کی بھرپور کوشش کی جائے گی۔انھوں نے کہا کہ ملازمین کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :