سپیکر اسمبلی شاہ غلام قادر کا دورہ نیلم انتہائی کامیاب رہا ہے‘ غلام سرور قریشی

بدھ 24 اگست 2016 16:43

نیلم جورا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔24 اگست ۔2016ء) مسلم لیگ ن کے سینئر رہنماء غلام سرور قریشی نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سپیکر اسمبلی شاہ غلام قادر کا دورہ نیلم انتہائی کامیاب رہا ہے۔ سپیکر شاہ غلام قادر کے شاندار استقبال پر مسلم لیگ ن کے تمام کارکنان، عہدیداران اہلیان نیلم کے انتہائی مشکور ہیں جنھوں نے ہر دلعزیز قائد نیلم شاہ غلام قادر کا والہانہ استقبال کر کے زندہ دلی کا ثبوت دیا ہے۔

(جاری ہے)

مسلم لیگ ن کا منزل اور ہدف صرف اور صرف وادی نیلم کی ترقی اور عوام کی خوشحالی ہے ۔ وزیر اعطم پاکستان میاں نواز شریف جلد وادی نیلم کا تفصیلی دورہ کریں گے میگا ترقیاتی منصوبہ جات کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔ وادی نیلم کے لئے بڑے ترقیاتی پیکیج کا اعلان کیا جائے گا مسلم لیگ ن شاہ گلام قادر کی قیادت میں ریاست کو ترقی یافتہ اور خوشحال بنانے کے لئے مصروف عمل ہے ۔عوام ہمارا ساتھ دیں۔ اجتماعی کاموں کو ترجیح دیں اللہ کی مدد سے کامیابی مسلم لیگ ن کے قدم چومے گی عوام نے جو بھاری مینڈیٹ دیا ہے اس پر پورا اترنے کی بھرپور کوشش کریں گے۔

متعلقہ عنوان :