توانائی منصوبوں کی جلد تکمیل کیلئے ہرممکن وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں ‘ راشدہ یعقوب شیخ

بدھ 24 اگست 2016 13:23

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔24 اگست ۔2016ء) پارلیمانی سیکرٹری برائے ویمن ڈویلپمنٹ راشدہ یعقوب شیخ نے کہا ہے کہ جھنگ میں یونیورسٹی کے قیام کے اعلان کے بعداب بجلی پیدا کرنے کا منصوبہ لگایا جائے گا ، توانائی منصوبوں کی جلد تکمیل کیلئے ہرممکن وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت نے بجلی کے منصوبوں کے لئے جتنی سنجیدہ کاوشیں کی ہیں اس کی ملک کی تاریخ میں مثال نہیں ملتی ۔

توانائی بحران سے نمٹنے کیلئے ہر ضروری قدم اٹھایاجا رہاہے ۔پنجاب میں کوئلے،گیس ،ہائیڈل، سولراور دیگر متبادل ذرائع سے بجلی کے حصول کے منصوبوں پر برق رفتاری سے کام کیا جا رہاہے جبکہ صوبے میں گیس سے 3600میگا واٹ بجلی پیدا کرنے کی بھی منصوبہ بندی کرلی گئی ہے،جس کے تحت پنجاب حکومت اپنے وسائل سے 1200 میگاواٹ کا گیس پاورمنصوبہ شیخوپورہ کے علاقے بھکی میں لگا رہی ہے جبکہ وفاقی حکومت 1200میگا واٹ کا گیس پاور کاایک منصوبہ بلوکی اور 1200میگا واٹ کا گیس پاور کاایک منصوبہ حویلی بہادر شاہ ،جھنگ میں لگایا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ گیس سے بجلی کے حصول کے لئے تینوں منصوبوں کی فزیبلٹی رپورٹس تیار ہو چکی ہیں - گیس سے بجلی پیدا کرنے کے منصوبوں کے حوالے سے تمام ضروری امور جلد سے جلد طے کئے جائیں کیونکہ ایک ایک لمحہ قیمتی ہے۔

متعلقہ عنوان :