Live Updates

پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی، اسحاق خاکوانی پر برہم ، پھوٹ پڑ گئی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 24 اگست 2016 12:56

پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی، اسحاق خاکوانی پر برہم ، پھوٹ پڑ گئی

ملتان (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔24 اگست 2016ء) : یہ خبریں تو کافی عرصے ہی سے گردش کر رہی تھیں کہ پاکستان تحریک انصاف میں پھوٹ پڑ چکی ہے تاہم حال ہی میں اس کا ثبوت بھی مل گیا۔

(جاری ہے)

پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی کا اسحاق خاکوانی ست زبردست اختلاف ہوا جس کی بنا پر انہوں نے اسحاق خاکوانی پر سخت برہمی کا اظہار کیا اور قیادت سے شکایت کی دھمکی بھی دی۔ذرائع کے مطابق شاہ محمود قریشی خالد وڑائچ کو ملتان سٹی کا صدر بنانا چاہتے تھے لیکن اسحاق خاکوانی نے خالد خاکوانی کو ملتان سٹی کا صدر بنا کر نوٹی فکیشن بھی جاری کر دیا ، جو کہ دونوں رہنماؤں کے مابین تلخی کی وجہ بنا۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات