قانون نافذ کرنے والے ادارے نو منتخب کونسلرز کو مناسب سیکورٹی فراہم کریں،سید مراد علی شاہ
خواہش ہے یہ مرحلہ خیر خوبی اور پرامن طریقے سے مکمل ہو،میئر اور چیئرمین پاکستان سے اپنی وفاداری کے تحت حلف اٹھائیں گے ،وزیر اعلیٰ سندھ
منگل 23 اگست 2016 23:04
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔23 اگست ۔2016ء) وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ انہوں نے قانون نافذ کرنے والے اداروں کو ہدایات دیں ہیں کہ وہ نو منتخب کونسلرز کو مناسب سیکورٹی فراہم کریں،تاکہ وہ میئر اور چیئرمین کے الیکشن میں شرکت کر سکیں۔انہوں نے یہ بات آج اپنے مختلف میڈیا ہاؤسز کے دورے کے دوران میڈیا سے باتیں کرتے ہوئے کہی۔
اس موقعے پر صوبائی مشیر اطلاعات مولابخش چانڈیو بھی انکے ہمراہ تھے۔انہوں نے کہا کہ بروز بدھ کو میئرز،ڈپٹی میئرز ،چیئرمین اور وائیس چیئرمین کے لوکل باڈیز کے الیکشن ہو رہے ہیں۔میں نے پولیس اور رینجرز کو کونسلرز کو تمام تر ضروری سیکورٹی فراہم کرنے کی ہدایات دی ہیں تاکہ یہ میئرز اور چیئرمین کے بلدیاتی الیکشن میں شرکت کر سکیں۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ میری یہ خواہش ہے کہ یہ مرحلہ خیر خوبی اور پرامن طریقے سے مکمل ہو۔
ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ میئر اور چیئرمین پاکستان سے اپنی وفاداری کے تحت حلف اٹھائیں گے اور یہ بلکل صاف اور واضح ہے۔ ایک اور سوال کے جواب میں سید مراد علی شاہ نے کہا کہ کسی کو بھی اس شہر کے امن کو ھائی جیک کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی اور اگر کسی نے اس قسم کی کوشش کی تو ان سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ اب حکومت کا مطلب یہ ہے کہ وزیراعلیٰ ، پولیس، رینجرز اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکار رات کو جاگیں گے تاکہ اس شہر کے لوگ سکون کے ساتھ سو سکیں۔انہوں نے کہا کہ گذشتہ روز جب چند دہشتگردوں نے میڈیا ہاؤسز پر حملہ کیا تو میں چاہتا تھا کہ میڈیا ہاؤسز کا دورہ کروں مگر انکی سیکیورٹی ٹیم نے انہیں اس سے گریز کرنے کو کہامگرانہوں نے کہا کہ اگرمیں صوبے کا بحیثیت وزیراعلیٰ اپنے کیپیٹل سٹی میں محفوظ نہیں ہو تو پھر میرے شہر ی کس طرح محفوظ ہونگے۔اور وہ یہ کہتے ہوئے وزیراعلیٰ ہاؤس سے روانہ ہوئے اور میڈیا ہاؤس کا دورہ کیا، انہوں نے کہا کہ پولیس کی ذمہ داری ہے کہ وہ ہر ایک شہری کو سیکیورٹی فراہم کرے اور وہ اس بات کو یقینی بنائیں گے۔انہوں نے کہا کہ اب کسی کو بھی کسی گاڑی جلانے یا بندوق اپنے ہاتھوں میں اٹھانے یا مارکیٹوں میں شٹر ڈاؤن کرانے کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کا ہنی مون پیرڈ اب ختم ہو چکا ہے۔ایم کیو ایم میں نئی سیاسی پیش رفت سے متعلق پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ یہ انکا اندرونی معاملہ ہے اور میں کراچی کے لوگوں کے مینڈیٹ کا احترام کرتا ہوںمتعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وزیر داخلہ محسن نقوی کا اسلام آباد پولیس خدمت مرکز 24 گھنٹے کھلا رکھنے کا اعلان
-
ایف بی آر، وزارت داخلہ کو تیل کی اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن کرنے کی ہدایت
-
ن لیگ پنجاب نے نو از شریف کو پارٹی کی قیادت دوبارہ سنبھالنے کی درخواست کر دی
-
روپیہ مستحکم رکھنے کیلئے اسٹیٹ بینک نے مارکیٹ سے 5 ارب ڈالر خریدے
-
پابند سلاسل خواتین کیلئے ریلی نکالنا چاہتے ہیں، یہ قیدی وین کے دروازے کھولے کھڑے ہیں، عمرایوب
-
پڑوسیوں میں مخاصمانہ رویہ رکھنے والے ممالک کی وجہ پاکستان کو مضبوط دفاعی صلاحیتوں کی ضرورت ہے ،سردار مسعود خان
-
مذہبی سیاحت کو فروغ دے کر سکھوں سمیت مذہبی مقامات پر غیر ملکیوں کو راغب کیا جاسکتا ہے ، وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی
-
سینٹ ، صدر کے مشترکہ اجلاس سے خطاب پر شکریہ ادا کرنے کی تحریک منظور
-
منفی پروپیگنڈا، ترقی و خوشحالی کیلئے کام کرنے سے نہیں روک سکتا، آرمی چیف
-
وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق سے کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی میں برطانیہ کی معروف جامعات کے وفد کی ملاقات
-
بینک دولتِ پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی کا اجلاس 29 اپریل کو ہوگا
-
کل ہمارے یوم تاسیس پر پولیس کیک بھی اٹھا کر لے گئی تھی،بیر سٹر گوہر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.