آل پاکستان نیوزپیپرزایمپلائزکنفیڈریشن کے اہم شہروں میں اجلاس

کراچی میں میڈیاہاؤسزپرشرپسندوں کے حملوں اورحکومت کی جانب سے حفاظتی اقدامات میں عدم سنجیدگی کے مظاہرے پراظہارتشویش حملوں میں ملوث عناصرکوقرارواقعی سزادی جائے اورحکومت کی جانب سے صحافیوں اورمیڈیاورکرزکے لئے فوری طورانشورنس کااعلان کیاجائے،مطالبہ

منگل 23 اگست 2016 23:03

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔23 اگست ۔2016ء) کراچی میں میڈیا ہاؤسز پر شرپسندوں کی طرف سے حملہ کے بعد آل پاکستان نیوز پیپر ایمپلائز کنفیڈریشن کے اسلام آباد سمیت کراچی،لاہور اور ملتان میں اجلاس منعقد کئے گئے۔اسلام آباد میں اجلاس کی صدارت سیکرٹری جنرل ایپنک سید اکرام بخاری،کراچی میں چےئرمین ایپنک شفیع الدین اشرف جبکہ لاہور اور ملتان میں اجلاسوں کی قیادت مقامی عہدیداران نے کی۔

(جاری ہے)

اس کے علاوہ کراچی ایپنک کا بھی خصوصی اجلاس چےئرمین کراچی ایپنک مرزا عمران بیگ اور وائس چےئرمین کراچی ایپنک رانا محمد یوسف کی سربراہی میں منعقد ہوا۔ایپنک کے اجلاسوں میں اس بات پر تشویش کا اظہار کیا گیا ہے کہ میڈیا ہاؤسز پر حملوں کا حکومت کی جانب سے حفاظتی اقدامات کا سنجیدگی سے مظاہرہ نہیں کیا جارہا اور میڈیا انڈسٹری سے متعلق صحافیوں اور میڈیا ورکرز کی زندگیاں خطرے میں ہیں۔ایپنک کراچی میں ARY،سماء اور دیگر میڈیا ہاؤسز پر حملوں کی سخت مذمت کرتی ہے اور مطالبہ کرتی ہے کہ حملوں میں ملوث عناصر کو قرار واقعی سزا دی جائے اور حکومت کی جانب سے صحافیوں اور میڈیا ورکرز کے لئے فوری طور پر ان کی انشورنس کا اعلان کیا جائے۔

متعلقہ عنوان :