سندھ بلدیاتی اداروں کے میئر،ڈپٹی میئر اورچیئرمینوں کے انتخابات کی تیاریاں مکمل

428میں سے 79نشستوں کیلئے پولنگ صبح 9سے 4بجے تک ہوگی،ووٹروں کیلئے شناختی کارڈاورالیکشن کمیشن کارڈضروری

منگل 23 اگست 2016 23:01

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔23 اگست ۔2016ء) سندھ کے بلدیاتی اداروں کے میئرو ڈپٹی میئر اور چیئرمین و وائس چیئرمین کی 428میں سے 79نشستوں کے لئے پولنگ کی تیاری مکمل کردی گئی ، جبکہ صوبائی الیکشن کمشنر تنویر زکی کا کہنا ہے کہ پولنگ صبح 9سے شام 4بجے تک ہوگی،ووٹرز کے لئے شناختی کارڈ اور الیکشن کمیشن کارڈ ضروری ہے ،میڑوپولیٹن کارپوریشن کراچی، 3میونسپل کارپوریشن اور 6دسٹرکٹ میونسپل کارپوریشن کے لئے 2،جبکہ ضلع کونسل ، میونسپل کمیٹی اور ٹاؤن کمیٹی کے لئے ایک ہی بلیٹ پیپر استعمال ہوگا۔

الیکشن کمیشن کے ذرائع کے مطابق ضلع سکھر میں صرف ایک ٹاؤن کمیٹی میں انتخاب ہوگا۔ ضلع خیرپور میں ضلع کونسل اور 2 ٹاؤن کمیٹیوں میں انتخاب ہوگا۔ضلع لاڑکانہ میں ضلع کونسل اورمیونسپل کارپوریشن میں انتخاب ہوگا۔

(جاری ہے)

ضلع شکارپور میں صرف ایک میونسپل کمیٹی اور ایک ٹاؤن کمیٹی میں انتخاب ہوگا۔ضلع قمبر شہداد کوٹ میں ایک میونسپل کمیٹی اور ایک ٹاؤن کمیٹی میں انتخاب ہوگا۔

ضلع شہید بے نظیر آباد میں ایک میونسپل کمیٹی میں انتخاب ہوگا۔ ضلع نوشہرو فیروز میں 2 ٹاؤن کمیٹیوں میں انتخاب ہوگا۔ضلع سانگھڑ میں ضلع کونسل، 2 میونسپل کمیٹیوں اور 3ٹاؤن کمیٹیوں میں انتخاب ہوگا۔ضلع میر پور خاص میں ایک میونسپل کمیٹی اور ایک ٹاؤن کمیٹی میں انتخاب ہوگا۔ ضلع تھر پارکرمیں ضلع کونسل میں انتخاب ہوگا۔ضلع عمر کوٹ میں ایک میونسپل کمیٹی میں انتخاب ہوگا۔

ضلع حیدر آباد میں ایک میونسپل کمیٹی میں انتخاب ہوگا۔ضلع دادو میں ضلع کونسل اور ایک ٹاؤن کمیٹی میں انتخاب ہوگا۔ضلع بدین میں ضلع کونسل ایک میونسپل کمیٹی اور 2ٹاؤن کمیٹیوں میں انتخاب ہوگا۔میٹروپولیٹن کارپوریشن کراچی کے میئر اور ڈپٹی میئر ، ضلع کونسل کراچی ، ڈسٹرکٹ میونسپل کارپوریشن غربی کراچی ،ڈسٹرکٹ میونسپل کارپوریشن شرقی کراچی ، ڈسٹرکٹ میونسپل کارپوریشن کورنگی کراچی ، اور ڈسٹرکٹ میونسپل کارپوریشن جنوبی کے چیئرمین اور وائس چیئرمین جبکہ ڈسٹرکٹ میونسپل کارپوریشن ملیر کے وائس چیئرمین کے لئے انتخاب ہوگا

متعلقہ عنوان :