میئرو ڈپٹی میئر اور چیئرمین و وائس چیئرمین کی 428میں سے 79نشستوں کے لئے پولنگ کی تیاری مکمل کرلی گئی
منگل 23 اگست 2016 22:57
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔23 اگست ۔2016ء) سندھ کے بلدیاتی اداروں کے میئرو ڈپٹی میئر اور چیئرمین و وائس چیئرمین کی 428میں سے 79نشستوں کے لئے پولنگ کی تیاری مکمل کردی گئی ، جبکہ صوبائی الیکشن کمشنر تنویر زکی کا کہنا ہے کہ پولنگ صبح 9سے شام 4بجے تک ہوگی،ووٹرز کے لئے شناختی کارڈ اور الیکشن کمیشن کارڈ ضروری ہے ،میڑوپولیٹن کارپوریشن کراچی، 3میونسپل کارپوریشن اور 6دسٹرکٹ میونسپل کارپوریشن کے لئے 2،جبکہ ضلع کونسل ، میونسپل کمیٹی اور ٹاؤن کمیٹی کے لئے ایک ہی بلیٹ پیپر استعمال ہوگا۔
الیکشن کمیشن کے ذرائع کے مطابق ضلع سکھر میں صرف ایک ٹاؤن کمیٹی میں انتخاب ہوگا۔ ضلع خیرپور میں ضلع کونسل اور 2 ٹاؤن کمیٹیوں میں انتخاب ہوگا۔ضلع لاڑکانہ میں ضلع کونسل اورمیونسپل کارپوریشن میں انتخاب ہوگا۔(جاری ہے)
ضلع شکارپور میں صرف ایک میونسپل کمیٹی اور ایک ٹاؤن کمیٹی میں انتخاب ہوگا۔ضلع قمبر شہداد کوٹ میں ایک میونسپل کمیٹی اور ایک ٹاؤن کمیٹی میں انتخاب ہوگا۔
ضلع شہید بے نظیر آباد میں ایک میونسپل کمیٹی میں انتخاب ہوگا۔ ضلع نوشہرو فیروز میں 2 ٹاؤن کمیٹیوں میں انتخاب ہوگا۔ضلع سانگھڑ میں ضلع کونسل، 2 میونسپل کمیٹیوں اور 3ٹاؤن کمیٹیوں میں انتخاب ہوگا۔ضلع میر پور خاص میں ایک میونسپل کمیٹی اور ایک ٹاؤن کمیٹی میں انتخاب ہوگا۔ ضلع تھر پارکرمیں ضلع کونسل میں انتخاب ہوگا۔ضلع عمر کوٹ میں ایک میونسپل کمیٹی میں انتخاب ہوگا۔ضلع حیدر آباد میں ایک میونسپل کمیٹی میں انتخاب ہوگا۔ضلع دادو میں ضلع کونسل اور ایک ٹاؤن کمیٹی میں انتخاب ہوگا۔ضلع بدین میں ضلع کونسل ایک میونسپل کمیٹی اور 2ٹاؤن کمیٹیوں میں انتخاب ہوگا۔میٹروپولیٹن کارپوریشن کراچی کے میئر اور ڈپٹی میئر ، ضلع کونسل کراچی ، ڈسٹرکٹ میونسپل کارپوریشن غربی کراچی ،ڈسٹرکٹ میونسپل کارپوریشن شرقی کراچی ، ڈسٹرکٹ میونسپل کارپوریشن کورنگی کراچی ، اور ڈسٹرکٹ میونسپل کارپوریشن جنوبی کے چیئرمین اور وائس چیئرمین جبکہ ڈسٹرکٹ میونسپل کارپوریشن ملیر کے وائس چیئرمین کے لئے انتخاب ہوگا ۔مزید اہم خبریں
-
قومی معیشت کو نقصان پہنچانے والے عناصر کا احتساب ہو گا،ٹوبیکو، کھاد اور سیمنٹ فیکٹریوں میں ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم کے معاہدےمیں فراڈ کی کی تحقیقات کے لیے کمیٹی قائم کرنے کا حکم دے دیا ہے ، وزیر اعظم ..
-
پنجاب میں ہمارے گھروں میں بنا وارنٹ چھاپے مارے جا رہے ہیں،عمرایوب
-
الیکشن کمیشن نے آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت کو تسلیم کرلیا
-
اپنے بڑوں سے بات کریں ،اتنا ظلم نہ کریں ہم آپ کا حصہ نہیں بن سکتے،چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ
-
پاکستان کے ساتھ کوئی کشیدگی نہیں ہے، امریکہ
-
اجتماعی کاوشوں سے معاشی صورتحال بہترہورہی ہے،وزیراعظم شہباز شریف
-
سپریم کورٹ کو سب نے مذاق بنایا ہوا ہے،چیف جسٹس کے سماعت کے دوران ریمارکس
-
وزیر اعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہے‘ سعد رفیق
-
پڑوسیوں میں مخاصمانہ رویہ رکھنے والے ممالک کی وجہ پاکستان کو مضبوط دفاعی صلاحیتوں کی ضرورت ہے ، امریکا میں پاکستان کے سفیر مسعود خان کا تقریب سے خطاب
-
لاہور ہائیکورٹ نے فواد چوہدری کو مزید7روز تک گرفتار کرنے سے روک دیا
-
شکار پور ، قبائلی تنازعے پر مسلح افراد کی فائرنگ سے 2خواتین سمیت3افراد جاں بحق
-
یہ تاثر غلط ہے کہ نواز شریف کا وزیراعظم بننے کا راستہ شہباز نے روکا ،سینیٹر عرفان صدیقی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.