وزیراعلی سندھ کا آئی جی سندھ کو فون، کراچی میں پیٹرولنگ بڑھانے کی ہدایت

منگل 23 اگست 2016 22:50

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔23 اگست ۔2016ء) وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے آئی جی پولیس کو فون کیا اور انہیں شہر قائد میں پیٹرولنگ بڑھانے کی ہدایت کی، گزشتہ روز ایم کیو ایم کے قائد کی جانب سے اشتعال انگیز تقریر اور میڈیا ہاؤسز پر حملوں کے بعد کراچی میں معمولات زندگی معمول کے مطابق جاری ہیں، جبکہ وزیراعلی سید مراد علی شاہ نے آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ کو فون کیا اور انہیں شہر مین پیٹرولنگ بڑھانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں امن و امان برقرار رکھنے کے لئے ہر ممکن اقدامات کئے جائیں۔

(جاری ہے)

وزیراعلی سندھ نے کل ہونے والے میئراورڈپٹی میئرکے انتخاب کے لئے منتخب ہونے والے بلدیاتی نمائندوں کو بھی سیکیورٹی فراہم کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ انتخابات کے موقع پر امن و امان سے متعلق شکایات موصول نہیں ہونی چاہئیے۔

متعلقہ عنوان :