ٹریفک پولیس نے رواں سال غیر نمونہ نمبر پلیٹ والی 11377 ،بغیر نمبر پلیٹ والی 9347 ،ون ویلنگ والی 4590،دھواں دینے والی 500 ،کالے شیشوں والی10705گاڑیوں کے خلاف کارروائی

منگل 23 اگست 2016 22:47

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔23 اگست ۔2016ء) ٹریفک پولیس اسلام آباد نے رواں سال غیر نمونہ 11377 بغیر نمبر پلیٹ 9347 ون ویلنگ والے 4590دھواں دینے والی 500 کالے شیشوں والی10705گاڑیوں کے خلاف کارروائی کی ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ٹریفک پولیس شہریوں کے جان ومال کے تحفظ اور بہتر سے بہتر سفری سہولیات فراہم کرنے اور قانون کی بالا دستی کو بلا امتیاز نافذ کرنے کے لئے اپنے تمام تر وسائل بروئے کار لاتے ہوئے اپنی پیشہ وارانہ صلاحیت اور عوام کا اعتماد اور تعاون حاصل کرنے کے لئے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے اسلام آباد ٹریفک پولیس نے گزشتہ آٹھ ماہ کے دوران غیر نمونہ 11377 بغیر نمبر پلیٹ 9347 ون ویلنگ والے 4590دھواں دینے والی 500 کالے شیشوں والی10705 بغیر لائٹس 13220،بغیر ہیلمٹ 44127اوور لوڈنگ پر 25250روٹ کے خلاف ورزی پر19129سیٹ بیلٹ کے بغیر 26664دوران ڈرائیونگ موبائل فون استعمال کرنے پر18660گاڑیوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے مختلف تھانہ جات میں بند کر دیں،آئی ٹی پی نے پیشہ ور بھکاریوں کے خلاف بھی سخت کاروائی کرتے ہوئے ماہ اگست میں100بھکاریوں کو پکڑ کر مختلف تھانہ جات کے حوالے کیا،ایس ایس پی ٹریفک ملک مطلوب احمد نے کہا ہے کہ اسلام آباد ٹریفک پولیس کے سپیشل سکواڈ اسلام آباد کی مختلف شاہراہوں اور چوکوں پر تعینات کئے گئے ہیں اور قانون کے مطابق کاروائی عمل میں لا رہے ہیں تاکہ شہریوں کے جان ومال کا تحفظ یقینی بنایا جاسکے

متعلقہ عنوان :