پیپلز پارٹی اظہار رائے کی آزادی کا احترام کرتی ہے آزاد صحافت مضبوط جمہوریت کی ضامن ہے‘ مخدوم سید احمد محمود

حکمرانوں کے ناقص اقدامات اور منفی پالیسیوں کے باعث آج جمہوریت پر سوال اٹھ رہے ہیں‘ سابق گورنرپنجاب کی گفتگو

منگل 23 اگست 2016 22:28

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔23 اگست ۔2016ء ) سابق گورنر پنجاب پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنماء مخدوم سید احمدمحمود نے کہا کہ وفاق کی نیت صاف نہ ہونے پر نیشنل ایکشن پلان ہی نہیں بلکہ داخلی اور خارجی پالیسیوں سمیت حکومت ہرشعبے میں مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے ،حکمرانوں کے ناقص اقدامات اور منفی پالیسیوں کے باعث آج جمہوریت پر سوال اٹھ رہے ہیں ،ہم کسی ایسی تحریک کا حصہ نہیں بنیں گے جس سے جمہوریت کو نقصان پہنچے ۔

یہ بات انہوں نے پارٹی کی فیڈرل کونسل کے رکن عبدالقادر شاہین کے ہمراہ کراچی میں میڈیا ہاؤسز پر حملے کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہی کہ میڈیا ہاؤسز پر حملے پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کی گھناونی سازش ہے ۔ اس طرح کا طرز عمل معاشرے میں بڑھتے ہوئے عدم برداشت کے رویوں کی نشاندہی کررہا ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے مطالبہ کیا کہ میڈیا ہاوسز اور صحافیوں کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے موثر اور ٹھو س اقدامات معاملے کی مکمل تحقیقات اور واقعہ میں ملوث افراد کیخلاف قانونی کاروائی کی جائے اور ایسے اقدامات کیے جائیں تاکہ اس طرح کے واقعات دوبارہ نہ ہوں پاکستان پیپلز پارٹی اظہار رائے کی آزادی کے اصول کا احترام کرتی ہے اور یہ سمجھتی ہے کہ آزاد صحافت مضبوط جمہوریت کی ضامن ہے ۔

انہوں نے مزید کہا کہ ملک اور قوم کیخلاف ہر سازش کا ڈٹ کر مقابلہ کریں گے پاکستان عظیم قربانیوں کے نتیجے سے وجود میں آیا اور اس میں جمہوریت کی بحالی اداروں کی بالا دستی اور آئین کی پاسداری کے لیے پیپلز پارٹی اور اسکی قیادت نے اپنی جانوں کے نذرانے پیش کیے ۔ شریف برادران جمہوریت نہیں کرپشن بچانا چاہتے ہیں انکے تمام ڈرامے ناکام ہو چکے ہیں ملک میں جتنی کرپشن آج ہو رہی ہے وہ دنیا میں ایک ریکارڈ ہے۔

انہوں نے مطالبہ کیا کہ نیشنل ایکشن پروگرام کے تحت فور ی طور پر پنجاب کے اندر رینجرز کے ذریعے آپریشن شروع کیا جائے اور تمام اداروں کے ا ندر ہونیوالی کرپشن کو بے نقاب کرنے کے لیے موثر اقدامات اٹھائے جائیں اگر ایل ڈی اے جیسے ادارے کی چھان بین کر کے اصل حقائق قوم کے سامنے لائے جائیں تو رائیونڈ والوں کے چہرے سے از خود ہی نقاب اتر جائیگا جہاں سالانہ کھربوں روپے کی کرپشن میں تخت لاہور کے حکمران شریف خاندان کے افراد ڈئرایکٹ ملوث ہیں۔

متعلقہ عنوان :