ذیلی انتخابی اصلاحاتی کمیٹی نے الیکشن کمیشن کے حکام کو ا ی ووٹنگ بارے بائیو میٹرک مشینوں کے تجرباتی ٹیسٹنگ کیلئے بلا لیا

الیکشن کمیشن تجرباتی بنیادوں پر الیکٹرانک اور بائیومیٹرک مشینوں کے استعمال کے لئے تیار ہوگیا ، 3 سپلائرز کا بھی انتخاب کرلیا گیا ، کمیشن کو 7 ستمبر کو بائیومیٹرک مشینوں کا تجربہ کرنے کا کہاگیا ہے، کمیٹی کنوینرزاہد حامد کی میڈیا کوبریفنگ

منگل 23 اگست 2016 22:22

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔23 اگست ۔2016ء) پارلیمنٹ کی انتخابی اصلاحاتی کمیٹی کی ذیلی کمیٹی نے الیکشن کمیشن کے حکام کو الیکٹرانک ووٹنگ کے لیے بائیو میٹرک مشینوں کے تجرباتی ٹیسٹنگ کے لئے کمیٹی میں بلا لیا۔

(جاری ہے)

منگل کو کمیٹی کا اجلاس تنویر زاہد حامد کی زیر صدارت یہاں پارلیمنٹ ہاؤس میں منعقد ہوا ، اجلاس میں نوید قمر ، شیریں مزاری،عارف علوی ، شازیہ مری اور الیکشن کمیشن کے اعلیٰ حکام نے شرکت کی، ان کیمرہاجلاس کے بعد میڈیا کو تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے وفاقی وزیر قانون اور سب کمیٹی کے کنوینر زاہد حامد نے کہا کہ الیکشن کمیشن تجرباتی بنیادوں پر الیکٹرانک اور بائیومیٹرک مشینوں کے استعمال کے لئے تیار ہوگیا ہے، کمیشن نے بائیومیٹرک مشینوں کیلئے 3 سپلائرز کا بھی انتخاب کرلیا ہے،کمیشن کو کہا ہے کہ 7 ستمبر کو کمیٹی کے سامنے بائیومیٹرک کی مشینوں کا تجربہ کریں، ای وی ایم اور بی وی ایم کے استعمال سے متعلق اہم پیش رفت ہوئی ہے۔

متعلقہ عنوان :