اسٹیٹ بینک کا2020ء تک 50فیصد ایس ایم ایز تک مالیاتی رسائی پہنچانے کا عزم

منگل 23 اگست 2016 22:17

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔23 اگست ۔2016ء) شیمراک کانفرنسز کے زیر اہتمام گزشتہ روز کراچی کے مقامی ہوٹل میں دسویں پاکستان ایس ایم ای فورم کا انعقاد کیا گیا جس مقصد ملک میں ایس ایم ایز سیکٹر کو فروغ دینا تھا۔ایس ایم ای فورم سے خطاب کرتے ہوئے اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر عمران احمد نے بتایا کہ قومی مالی شمولیاتی حکمت عملی کے تحت ہمارا ہدف ہے کہ سال2020تک ملک میں50فیصد سے زائد ایس ایم ایز تک مالیاتی رسائی کے دائرہ کار کو پھیلایا جائے اور سال2020تک ایس ایم ایز کو400ارب روپے تک کے قرضے فراہم کرنے کا عزم ہے ۔

(جاری ہے)

فورم سے خطاب کرتے ہوئے سمیڈا کے بورڈ رکن انجینئر ایم اے جبار نے ایس ایم ای سیکٹر کی ترقی کیلئے مشاورت کو مزید مضبوط کرنے کی ضرورت پر زور دیا اور کہا کہ ایس ایم ای سیکٹر کو ترجیحی بنیادوں پر مضبوط کرنے کی ضرورت ہے،سندھ بورڈ آف انوسٹمنٹ کی چیئر پرسن ناہید میمن کا کہنا تھا کہ چین اس وقت پاکستان کو اپنے اقتصادی و تجارتی شراکت دار کی حیثیت سے دیکھ رہا ہے اور ہمیں سی پیک کے پلیٹ فارم سے بھرپور استفادہ کیلئے تیار رہنا ہوگا،بینک الفلاح کے گروپ ہیڈ مائیکرو اینڈ ایس ایم ای خرم حسین نے ’’ری تھنکنگ ایس ایم ایز‘‘کے موضوع پر پریزینٹیشن دیتے ہوئے ایس ایم ایز سیکٹر کو بینکوں سے قرضوں کی فراہمی کے عمل کو آسان بنانے کی ضرورت پر زور دیا،اس موقع پر ذوالفقار تھاور نے کہا کہ ایس ایم ایز سیکٹر کیلئے مخصوص انڈسٹریل اسٹیٹ کا قیام ہماری مستقبل کی حکمت عملی کا حصہ ہے اور ایس ایم ایز سیکٹر کی ترقی کیلئے تحقیق اور ڈیولپمنٹ کی سرگرمیوں میں مزید اضافہ کرنا ہوگا،ان کا کہنا تھا کہ حکومت کو ہاؤسنگ انڈسٹری کی صنعت کے فروغ پر توجہ دینا ہوگی کیونکہ اس انڈسٹری کے فروغ سے 36دیگر شعبوں کی ترقی ہوتی ہے ،ایس ایم ایز سیکٹر کو خصوصی مراعات اور ٹیکس ریلیف جیسے اقدامات اٹھانا ہونگے تا کہ حقیقی طور پر ایس ایم ایز سیکٹر کو فروغ دیا جاسکے،فورم سے خطاب کرتے ہوئے زرعی ترقیاتی بینک کے بورڈ رکن مجید عزیز،پاک برونائی انوسٹمنٹ کمپنی کے گروپ ہیڈ ایس ایم ای ارجمند قاضی ،سمیڈا سندھ کے چیف مکیش کمار اور فرسٹ ویمن بینک کی نائب صدر ثمینہ گیتی نے زرعی شعبے میں نئی اور جدید ٹیکنالوجی کے استعمال ،ایس ایم ای سیکٹر کو بینکوں سے قرضوں کی فراہمی میں آسانی کی ضرورت پر زور دیا،فورم میں پینل ڈسکشن میں ایس ایم ای سیکٹر میں انٹر پرینیور شپ کلچر کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا،قبل ازیں شیمراک کانفرنسز کے چیئرمین اور فورم کے کنوینر رچرڈ مینن نے فورم کے انعقاد کے اغراض و مقاصد پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ اس کانفرنس سے ملک میں ایس ایم ای سیکٹر کی ترقی کیلئے نئی راہیں متعین ہونگی۔

متعلقہ عنوان :