شرپسندوں کے خلاف عمدہ کارکرکردگی کا مظاہرہ کرنے پر آئی جی سندھ کی جانب سے نقد انعام کا اعلان

منگل 23 اگست 2016 21:57

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔23 اگست ۔2016ء) ترجمان سندھ پولیس کے دفتر سے جاری ایک اعلامیے کے مطابق آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ نے میڈیا دفاتر کے تحفظ اور امن وامان کے حالات کو کنٹرول میں رکھنے سمیت حملوں میں ملوث عناصر کے خلاف عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے اور بعداذاں ان حملوں میں زخمی ہونے والے ڈی ایس پی کنور آصف, انسپکٹر پیر شبیر, کانسٹیبل راوُ راشد اور کانسٹیبل قمر زمان کے لیے باالترتیب پچاس پچاس ہزار روپئے نقد انعام اور تعریفی اسناد کا اعلان کیا ہے ۔

(جاری ہے)

دفتر سے جاری ہدایات میں انہوں نے اے آئی جی آپریشنز سندھ سے کہا ہے کہ زخمی پولیس افسران اور جوانوں کو بہترین طبی سہولیات کی فراہمی میں کوئی کسر نہ چھوڑی جائے اور ان کی جلد سے جلد صحتیابی کے لیے جملہ اقدامات کو یقینی بنایا جائے ۔آئی جی سندھ نے پولیس کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ عوام کے جان ومال کے تحفظ کے ضمن میں کوئی سمجھوتہ نہ کیا جائے اور کسی بھی ممکنہ ناخوشگوار واقعہ, ہنگامی صورتحال کے حوالے سے انسدادی اقدامات کو غیر معمولی بناتے ہوئے ملوث شرپسندوں / عناصر کے خلاف منظم اور بھرپور کریک ڈاوُن کو یقینی بنایا جائے ۔

متعلقہ عنوان :