پی ٹی آئی کی قیادت نے 28اگست کو گجرات کا جلسہ منسوخ کر دیا ،29 اگست کو بورے والا میں ہو گا
تین ستمبر کو ہونیوالا پاکستان مارچ گوجرانوالہ کی بجائے کالا شاہ کاکو سے شروع ہوگا،لاہور کا جی پی او چوک منزل ہو گی ،قذافی اسٹیڈیم کی بھی تجویز
منگل 23 اگست 2016 21:54
اسلام آباد( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔23 اگست ۔2016ء) تحریک انصاف کی قیادت نے 28اگست کو گجرات کا جلسہ منسوخ کر دیا ، اب 29 اگست کو بورے والا میں تحریک انصاف کا جلسہ ہو گا۔
(جاری ہے)
تحریک انصاف کی قیادت نے اسلام آباد میں اعلی سطحی مشاورت کے بعد فیصلہ کیا ہے کہ تین ستمبر کو ہونے والا پاکستان مارچ اب گوجرانوالہ کی بجائے کالا شاہ کاکو سے شروع ہوگا اور لاہورمیں اسکی منزل جی پی او چوک ہو گی تاہم قذافی اسٹیڈیم کی بھی تجویز دی گئی کہ پاکستان مارچ کو قذافی اسٹیڈیم ختم کیا جائے ۔
اس حوالے سے قائم کردہ سب کمیٹی حتمی فیصلہ کرے گی۔ تحریک انصاف نے سپریم کورٹ سے رجوع نہ کرنے کے بعض اپوزیشن جماعتوں کے مشورے مسترد کر دیئے ہیں اور تحریک انصاف کا پاناما پیپرز پر سپریم کورٹ سے رجوع کرنے کا فیصلہ برقرار رکھا ہے۔ خیبر پختواہ سے قرارداد منظور کرا کر سپریم کورٹ سے رجو ع کر لیا جائے گا ۔ گجرات میں ہونے والا 28اگست کا جلسہ جہلم کے ضمنی انتخاب میں پارٹی رہنماوں کی مصروفیات کے باعث منسوخ کر دیا گیا ہے اب 29اگست کو بورے والا میں جلسہ ہو گا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.