وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے ترکی کے قونصل جنرل مرأت مصطفی اونرت کی ملاقات

منگل 23 اگست 2016 21:46

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔23 اگست ۔2016ء) وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے ترکی کے قونصل جنرل مرأت مصطفی اونرت نے وزیراعلیٰ ہاؤ س میں ملاقات کی ۔ اس موقعہ پر ترکی کی آٹو سامان بنانے والی کمپنی کے صدر فتح کمال ایبکلو گلو بھی موجود تھے ۔ترکی کی کمپنی نے آٹو انڈسٹری یعنی گاڑیاں ٹریکٹر بنانے میں تعاون کی پیشکش کی ۔

(جاری ہے)

کمپنی کے صدرفتح کمال نے بتا یا کہ یہ کمپنی دنیا کے بڑے ممالک میں آٹو موبا ئلز میں وینچر ز پر کام کر رہی ہے ۔

وزیراعلیٰ سندھ نے ترکی کے قونصل جنرل کو بتایا کہ صوبہ سندھ زراعت کے شعبہ اور قدرتی وسائل سے مالا مال صوبہ ہے اور یہاں ٹریکٹر انڈسٹری کے حوالے سے وسیع مواقعے موجود ہیں۔ انہوں نے مزید بتایا کہ صوبہ سندھ میں ونڈ انرجی اور کول انرجی کے حوالے سے بھی غیر ملکی سرمایہ کار ی کے مواقعے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ انرجی کے شعبہ میں صوبہ سندھ میں مختلف ممالک کی کمپنیاں بڑے پیمانے پر کام کر رہی ہیں۔

متعلقہ عنوان :