جون تک 10ارب روپے خرچ ہونے چاہئیں اور جاری تمام تر ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل ہونی چاہیے ، وزیراعلیٰ سندھ

ترقیاتی کاموں میں میٹریل کی کوالٹی اور سست روی پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہو گا، ترقیاتی منصوبوں کی مقررہ مدت میں تکمیل کو ہر قیمت پر یقینی بنایا جائے، اجلاس سے خطاب

منگل 23 اگست 2016 21:44

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔23 اگست ۔2016ء) وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ جون تک 10ارب روپے خرچ ہونے چاہئیں اور جاری تمام تر ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل ہونی چاہیے ایسا نہ ہونے پر سٹی ڈیولپمنٹ کا پورا شعبہ بند کر دیا جائے گا ۔ان خیا لا ت کا اظہار انہوں نے منگل کونیو سندھ سیکریٹریٹ میں کراچی کی ترقیاتی اسکیموں کا جائزہ لینے سے متعلق اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا ۔

اجلاس میں صوبائی وزیر منصوبہ بندی اور ترقیات میر ہزار خان بجارانی ، صوبائی وزیر بلدیا ت جام خان شورو، وزیراعلیٰ کے پرنسپل سیکریٹری نوید کامران بلوچ اور دیگر اعلیٰ افسران نے شرکت کی ۔انہوں نے کہاکہ ترقیاتی کاموں میں میٹریل کی کوالٹی اور سست روی پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہو گا انہوں نے ترقیاتی منصوبوں کی مقررہ مدت میں تکمیل کو ہر قیمت پر یقینی بنایا جائے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے شاہراہ فیصل ،حسن اسکوائر اور نیپا سے صفورا تک سٹرک کے توسیع منصوبے کی منظوری بھی دے دی ۔وزیر اعلی نے کہاکہ معیاری کام کے لئے بہترین کنٹریکٹر کا انتخاب کیا جائے ۔انہوں نے کہاکہ مجھے ترقیاتی کاموں کی فہرست دیں کہ کون ساترقیاتی کام کب شروع اور کب ختم کریں گے ۔وزیر اعلیٰ سندھ کو اس موقعہ پر آگاہ کیا گیا کہ مجموعی طور پر 17منصوبوں کی انتظامی سطح پر منظوری دی جاچکی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ ترقیاتی کاموں میں سست رفتاری پر کوئی کو تاہی برداشت نہیں کی جائے گی ۔وزیراعلیٰ سندھ نے پی اینڈ ڈی اور کنسلٹنٹ سے سوال کیا کہ میڑو پول ہوٹل اور ڈرگ روڈ پر ٹریفک کے رش کے حوالے سے تجویزیں بتائیں۔وزیر اعلیٰ سندھ نے کہا کہ 750 ملین روپوں کی لاگت سے شاہراہ فیصل پر انڈر پاس ڈرگ روڈ پر بنایا جائے گا جس سے ایئر پورٹ سے آنے والی ٹریفک کی بغیر رکاوٹ آمدروفت ہو سکے گی ۔

وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کو بتایا گیا کہ ڈرگ روڈ سے راشد منہاس روڈ پر جانے والے پل کی مرمت کی جائے گی۔وزیراعلیٰ سندھ نے متعلقہ محکمے کو ہدایت کی کہ دو ہفتوں کے اندر مجھے نقشہ بنا کرپیش کریں ۔انہوں نے کہاکہ ڈاکٹر ضیاء الدین روڈسے I.I چندریگر روڈ پر صبح بہت زیادہ ٹریفک فلو ہو تاہے اور یہی ٹریفک کا فلو شام کو I.Iچندریگر روڈ سے ضیاء الدین روڈ کی طرف ہوتاہے۔

وزیراعلیٰ سندھ نے کنسلٹنٹ کو ہدایت کی کہ مجھے اس حوالے سے کوئی بہترین حل بتا ئیں ۔وزیراعلیٰ سندھ نے کنسلٹنٹ کومزید ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ شاہین کمپلیکس ، فوارہ چوک ، پی آئی ڈی سی اور میٹرو پول پر ٹریفک کی روانی میں مشکلات کاسامنا ہے مجھے اس حوالے سے مشورے اور تجاویز دیں کہ ٹریفک کے مسائل کیسے حل ہوں گے ۔

متعلقہ عنوان :