واپڈا کے خلاف اووربلنگ ودیگر شکایات کے ازالہ کیلئے پورے ملک کے غیراعلانیہ دورے کرونگا، وزیرمملکت برائے پانی و بجلی
منگل 23 اگست 2016 21:33
ملتان۔23 اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔23 اگست ۔2016ء ) وفاقی وزیرمملکت برائے پانی و بجلی عابد شیر علی نے کہا ہے کہ اووربلنگ کی شکایات کے ازالے کیلئے پورے پاکستان کاغیراعلانیہ دورہ کرونگا اور واپڈا کے کرپٹ اہلکاروں کے خلاف موقع پر کارروائی کرتے ہوئے لوگوں کو ان کے گھروں کی دہلیز پر انصاف مہیا کیا جائے گا۔اس سلسلے میں منگل کو بھی مظفرگڑھ کے غیراعلانیہ دورے پر آیا ہوں وہاں پر میں نے قانونی کاروائی کاحکم دیا ہے۔
اسی طرح جھنگ میں بھی 9اہلکار ملوث تھے ان کے خلاف ایکشن لیا گیا ہے۔انہوں نے کہاکہ پورے پاکستان میں نئی ٹرانسمیشن لائنیں بچھائی گئی ہیں ان کو چیک کرنے کیلئے پہلے فیصل آباد کو فل لوڈ پر چلایاگیا جو 99فیصد ٹھیک نکلا۔پھرآئیسکو کوفل لوڈ پر چلایا جو 93فیصد ٹھیک چلا۔(جاری ہے)
اب میپکو اور پھر لیسکو کوبھی اسی طرح چیک کرنا ہے ۔انہوں نے کہا کہ 2018ء سے پہلے پاکستان میں بجلی کی لوڈشیڈنگ نہیں ہوگی۔
وزیراعظم محمد نوازشریف کی ملک دوست پالیسیوں سے عمران خان ،طاہرالقادری اور شیخ رشید کوسب سے زیادہ تکلیف ہوررہی ہے کہ ملک کیوں ترقی کررہاہے۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کی سیاست کو خیبر پختونخوا کی عوام نے بھی رد کردیا ہے۔ لوگوں نے احتجاج کی پالیسی کو رد کردیا ہے۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ وزیراعظم کانام کہیں بھی پانامہ پیپرزمیں نہیں ہے۔پچھلے14سال میں وزیراعظم پر کوئی کرپشن ثابت نہیں ہوسکی۔مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.