بھارت نوازعناصر نے اپنے چہروں سے نقاب اتاردیا ‘اشرف بھٹی

پاکستان وہ چٹان ہے جس کی بنیادوں کوچندچوہوں سے کوئی خطرہ نہیں ہوتا

منگل 23 اگست 2016 21:25

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔23 اگست ۔2016ء) پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹرین کے مرکزی رہنما محمد اشرف بھٹی نے کہا ہے کہ بھارت نوازعناصر نے اپنے چہروں سے نقاب اتاردیا۔پاکستان وہ چٹان ہے جس کی بنیادوں کوچندچوہوں سے کوئی خطرہ نہیں ہوتا ۔پیپلزپارٹی کے شہیدوں نے مادر وطن پاکستان کی بنیادوں کواپنے لہو سے سینچا ہے ،ملک میں دندناتے میرجعفر پاکستان کاکچھ نہیں بگاڑسکتے۔

کوئی شہیدوں کی جماعت پیپلزپارٹی کے ہوتے ہوئے مادر طن کامذاق نہیں اڑاسکتا ۔پاکستان کے ہرگھر سے پاکستان زندہ آبادکانعرہ بلندہوتا ہے،بیس کروڑپاکستانیوں نے 69واں یوم آزادی بھرپورجوش وجذبہ اورتجدید عہد کے ساتھ منایا۔پاکستان جغرافیائی اورنظریاتی طورپرناقابل تسخیر ہے۔

(جاری ہے)

آصف علی زرداری اوربلاول بھٹوزرداری کی قیادت میں جیالے پاکستان کاچپہ چپہ مضبوظ اورمحفوظ بنانے کیلئے کوشاں ہیں۔

وہ ڈی بلاک ڈی ایچ اے میں استحکام پاکستان کنونشن سے خطاب کررہے تھے ۔ محمداشرف بھٹی نے مزید کہا کہ سات سمندرپاربیٹھ کرہماری پاکستانیت کوللکارنے والے پست ہمت ہیں ،دم ہے توپاکستان میں کھڑے ہوکراس قسم کی جسارت کرکے دیکھیں۔مادروطن کے کروڑوں فرزند اس کی حفاظت اورمضبوطی کیلئے سردھڑکی بازی لگادیں گے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کے بیرونی دشمنوں کے ساتھ ساتھ اندرونی دشمن عناصر کابے نقاب ہونا ہمارے قومی مفاد میں ہے۔

پاکستان کے عوام اپنے کسی اندرونی یابیرونی دشمن سے مرعوب نہیں ہوں گے کیونکہ ہم انہیں دھول چٹانے کی ہمت اورحیثیت رکھتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی فیڈریشن کی مضبوطی اور وطن عزیز کے پسماندہ طبقات کامعیارزندگی بلندکرنے کیلئے کوئی کسر نہیں چھوڑے گی ۔پاکستا ن کے مزدوراب مجبور نہیں رہیں گے ،ان کے بنیادی حقوق کی بازیابی پرسمجھوتہ نہیں ہوگا۔

متعلقہ عنوان :