تحریک انصاف کاتنخواہوں سے محروم پاکستان اسٹیل ملز اور سرکاری کارپوریشنز کے ملازمین کا بھرپور ساتھ دینے کا فیصلہ
وزیر اعظم اور وفاقی کابینہ کے ارکان کی تنخواہیں روکنے کے لئے پارلیمنٹ سے رجوع کیاجائے گا، اسد عمر اس سلسلے میں جلد قومی اسمبلی سیکرٹریٹ میں باضابطہ طور پر قرارداد جمع کروائیں گے یہ نہیں ہو سکتا کہ غریب ملازمین کے بچے فاقوں مریں ، وزیر اعظم اور انکے وزرا عیش و عشرت میں مگن ہوں، قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے صنعت و پیداوار کے چیئرمین کابیان
منگل 23 اگست 2016 21:22
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔23 اگست ۔2016ء ) پاکستان تحریک انصاف نے تنخواہوں سے محروم پاکستان اسٹیل ملز اور سرکاری کارپوریشنز کے ملازمین کا بھرپور ساتھ دینے کا فیصلہ کیا ہے اس سلسلہ میں تحریک انصاف ،وزیر اعظم اور وفاقی کابینہ کے ارکان کی تنخواہیں روکنے کے لئے پارلیمنٹ سے رجوع کرے گی۔ سینئر رہنما اور قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے صنعت و پیداوار کے چیئرمین اسد عمر قومی اسمبلی سیکرٹریٹ میں باضابطہ طور پر قرارداد جمع کروائیں گے جس میں اسٹیل ملز اور سرکاری کارپویشنز کے ملازمین کو تنخواہیں نہ دینے تک قرارداد کے ذریعے وزیر اعظم اور وفاقی وزرا کو تنخواہوں کی ادائیگی روکنے کا مطالبہ کریں گے۔
اسد عمر نے کہا ہے کہ ملازمین کو واجبات کی ادائیگی میں مزید تاخیر کی گئی تو ملازمین کیساتھ ملکر بھرپور مزاحمت کریں گے۔(جاری ہے)
تحریک انصاف مرکزی میڈیا ڈیپارٹمنٹ سے جاری اعلامیہ کے مطابق تحریک انصاف نے تنخواہوں سے محروم پاکستان اسٹیل ملز اور سرکاری کارپوریشنز کے ملازمین کا بھرپور ساتھ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ تحریک انصاف کے سینئیر رہنما اور رکن قومی اسمبلی اسد عمر نے کہا ہے کہ یہ نہیں ہو سکتا کہ غریب ملازمین کے بچے فاقوں مریں اور وزیر اعظم اور انکے وزرا عیش و عشرت میں مگن ہوں۔
انکا کہنا ہے کہ اسٹیل ملز اور سرکاری کارپوریشنز کے ملازمین کو واجبات کی ادائیگی تک وزیر اعظم اور انکی کابینہ کو تنخواہوں کی ادائیگی روکی جائے۔انھوں نے کہا کہ افسوس کی بات ہے کہ حکومت کے پاس وزیروں کے ناز نخرے اٹھانے کیلئے پیسے ہیں جبکہ غریب ملازمین کیلئے خزانہ خالی ہے۔ انھوں نے ذور دیتے ہوئے کہا کہ عید الاضحی کی آمد سے قبل ملازمین کو انکی محنت کا صلہ ملنا ضروری ہے۔ اسد عمر نے مزید کہا کہ واجبات کی ادائیگی میں مزید تاخیر کی گئی تو ملازمین کیساتھ ملکر بھرپور مزاحمت کریں گے،معاشی ترقی اور خزانے کے بھرے ہونے کے دعویدار وزیر اعظم ملازمین کو عید سے قبل انکی اجرت دیں۔مزید اہم خبریں
-
رفح سے انخلاء کے دوران یو این کا مزید امدادی راہداریاں کھولنے کا مطالبہ
-
9 مئی کے تمام قیدی اور قیدی نمبر804 اور بشریٰ بی بی پر کیسزختم کئے جائیں
-
خیبر پختونخوا کے نوجوانوں کو ہنر مند بنانے کا یورپی منصوبہ
-
جماعت اسلامی ری الیکشن نہیں چاہتی، فارم 45 پرانتخابی نتائج کی تشکیل ہمارا مطالبہ ہے
-
روزمرہ کی زندگی میں جدوجہد کرتی افغان خواتین
-
وزیراعلی مریم نواز نے سکولوں میں سٹیلائٹ انٹرنیٹ پائلٹ پراجیکٹ کا افتتاح کردیا
-
سونے کی فی تولہ قیمت میں 4 ہزار 600 روپے کا بڑا اضافہ ہوگیا
-
ملک میں مہنگائی کی مجموعی شرح کم ہوکر 22.32 فیصد کی سطح پر آگئی
-
صوبے کے عوام کو چور نہ کہا جائے،ایسی گفتگو برداشت نہیں کی جائیگی،علی امین گنڈا پور
-
بھارتی انتخابات: کشمیر میں امیدوار کھڑا نہ کرنے کی حکمت عملی
-
گورنر سندھ کے معاملے پر ہم نے مسلم لیگ ن سے کوئی گارنٹی نہیں مانگی، خالد مقبول
-
عازمین حج پاکستان کے سفیر بن کر جائیں اور وہاں ڈسپلن کا خیال رکھیں ، چیئرمین سینیٹ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.