پاکستان کے خلاف نعرہ نا قابلِ برداشت ہے، سابق صوبائی رؤف صدیقی
اس وطن کی بنیادوں میں ہمارے والدین اور بزرگوں کی جدوجہد اور شہدأ پاکستان کا لہو شامل ہے، سینٹرل جیل کراچی سے خط
منگل 23 اگست 2016 21:14
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔23 اگست ۔2016ء) سابق صوبائی وزیرِ داخلہ و صنعت و تجارت اور پابندِ سلاسل رکنِ سندھ اسمبلی رؤف صدیقی کا سینٹرل جیل کراچی سے خط موصول ہوا ہے۔ رؤف صدیقی نے پاکستانی قوم کو یہ پیغام بھیجا ہے کہ پاکستان کے خلاف نعرہ نا قابلِ برداشت ہے۔ پاکستان کے خلاف نعرے سے میرا دل ہی نہیں میری روح تک زخمی ہوئی ہے۔
میری تمام جدوجہد عظیم پاکستان کے مجبور و لاچار مظلوم عوام کیلئے تھی اور آخری سانس تک جاری رہے گی۔۔۔ انشأاﷲ۔(جاری ہے)
رؤف صدیقی نے کہا کہ اس وطن کی بنیادوں میں ہمارے والدین اور بزرگوں کی جدوجہد اور شہدأ پاکستان کا لہو شامل ہے۔ حب الوطنی کا تقاضا ہے کہ اس کی حفاظت اور تعمیر کی جدوجہد میں اگر جان کا نذرانہ بھی دینا پڑے تو یہ عین شہادت ہے۔ ہم اپنی زندگی بھر کی عبادات اوردعاؤں کو رائیگاں نہیں جانے دے سکتے۔ انہوں نے کہا کہ انشأاﷲ تعالیٰ پاکستان کے بیس کروڑ عوام پوری امت کی قیادت کرتے رہیں گے۔ اﷲ تعالیٰ ہمیشہ پاکستان کی قیادت فرمائے۔ اﷲ تعالیٰ میرے پیارے وطن کو حسدوں کے حسد اور شریوں کے شر سے محفوظ فرمائے۔
مزید اہم خبریں
-
وزیر اعظم کے دورہ سعودی عرب کا امکان
-
بحیرہ احمر میں جبوتی کے ساحل کے قریب 77 افراد کو لے جانے والی کشتی الٹ گئی 23 افراد ہلاک جبکہ21 لاپتہ ہیں.اقوام متحدہ
-
ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کے دورہ پاکستان کے دوران پاک ایران گیس پائپ لائن کا تذکرہ سامنے نہیں آسکا
-
نواز شریف نے قمر باجوہ کو مدت ملازمت میں دوسری توسیع کی یقین دہانی کرائی تھی
-
حکومت کے معاشی اشاریوں میں بہتری کے دعوﺅں میں کتنی حقیقت ہے؟ماہانہ اعداد و شمار کو بنیاد بناکرنہیں کہا جا سکتا کہ بہتری آچکی ہے.معاشی ماہرین
-
صدر زرداری سے ائیر ایشیا ایوی ایشن گروپ کی ملاقات
-
عدالت نے علیمہ خان کی عبوری ضمانت کی درخواست منظور کرلی
-
سعودیہ سے دیر آنے والی خاتون 22 سالہ نوجوان کے ساتھ لاپتا، تلاش شروع
-
ایرانی صدر کا دورہ کراچی، (کل) صبح 8 بجے تک موبائل سروس معطل رہے گی
-
کم سے کم اجرت 32000 ہے ، عمل نہ کرنے والے اداروں کے خلاف کارروائی کی جائیگی ، وزیرخزانہ
-
مجھے مسلم لیگ ن سے کیوں نکالا گیا؟ اس کی وجہ شہباز شریف پسند نہیں کرتے تھے
-
اٹک ریفائنری بند ہونے کے دہانے پر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.