کانگو وائرس سے اب تک 9افراد جاں بحق ،12متاثر ہوئے ،محمد صدیق مندوخیل

مہلک وائرس کیخلاف کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں سپرے شروع کر دیا گیا ہے ، حکومت بلوچستان کے سیکرٹری لائیو اسٹاک کی پریس کانفرنس

منگل 23 اگست 2016 21:08

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔23 اگست ۔2016ء ) حکومت بلوچستان کے سیکرٹری لائیو اسٹاک محمد صدیق مندوخیل نے کہا ہے کہ کانگو وائرس سے اب تک 9افراد جاں بحق اور12متاثر ہوئے اس مہلک وائرس کیخلاف کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں سپرے شروع کیا گیا ہے ۔یہ بات انہوں نے منگل کے روز وزیر اعلیٰ سیکرٹریٹ میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی ۔

انہوں نے کہاکہ کانگو وائرس 12ویں صدیں میں آزربائیجان ‘1940میں روس‘1942افریقہ اور1976میں پاکستان کے شہر راولپنڈی میں رونما ہوا۔ انہوں نے کہاکہ یہ جراثیم جانوروں میں موجود چیچڑے کاٹنے سے پھیلتی ہے اور بعد میں انسانوں تک پھیل جاتا ہے یہ بیماری ایک خطرناک ہے اس کی روک تھام کیلئے حکومت بلوچستان نے بھرپور کارروائی کی ہے اور کوئٹہ قلعہ سیف اﷲ‘ژوب‘لورالائی‘خضدار‘نوشکی‘مکران ڈویژن سمیت دیگر علاقوں میں اسپرے شروع کیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ کانگو وائرس سے 86افراد فاطمہ چیسٹ ہسپتال میں داخل ہو ئے جن میں 12افراد متاثر رہے باقی کو فارغ کردیا ان 12افراد میں9جاں بحق باقی کی علاج جاری ہے ۔ انہوں نے کہاکہ محکمہ لائیو اسٹاک کے پاس کوئٹہ سمیت تمام اضلاع میں اسپرے مشینری اور وسائل موجود ہے جہاں بھی مال مویشی کا منڈی قائم ہے وہاں پر بھی روزانہ کی بنیاد پر اسپرے کیا جاتا ہے ۔ انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہاکہ یہ بیماری مال مویشی کے چمڑے سے زیادہ تر پھیل جاتی ہے لیکن کئی بارایسا ہوا ہے کہ تازہ گوشت میں ان کے اثرات ہوتے ہیں تو اس سے بھی انسانوں میں کانگو وائر پھیل جاتی ہے ۔

متعلقہ عنوان :