وسیم اختر کو کراچی کے میئر کے انتخابات سے روکا جائے،شاہ اویس نورانی

نائن زیرو بند کرنے سے کام نہیں چلے، ملک دشمن دہشت گرد جماعت مکمل پابندی لگائی جائے،رہنما جمعیت علماء پاکستان

منگل 23 اگست 2016 21:05

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔23 اگست ۔2016ء) جمعیت علماء پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل اور مرکزی جماعت اہل سنت کے نگران اعلیٰ شاہ محمد اویس نورانی صدیقی نے کہا ہے کہ برطانوی شہری کو عبرت ناک انجام تک پہنچایا جائے ، گزشتہ تین سال میں ملک دشمنی پر مبنی تقاریر کا سلسلہ جاری رہا ہے، ڈی جی رینجرز اور ڈی جی آئی ایس آئی کو بھی گالیاں دی گئی تھیں، آرمی چیف اور وزیر اعظم کو بھی گالیاں دی گئی تھیں، اگر ماضی میں دیکھا جائے تو جناح پور کے نقشے، را کے لئے پاکستان کی جاسوسی اور برطانوی حکومت کو بھی پاکستانی فوج کے خلاف جاسوسی کے لئے خط لکھ کر خدمات دینے کا کہا گیا تھا، مزار قائد پر چند سال پہلے پاکستانی پرچم بھی نظر آتش کیا گیا تھا، اس بار ایم کیوایم کی جانب سے نجی چینل کے دفتر میں گھس کر توڑ پھوڑ اور بدمعاشی سنگین دہشت گردی ہے ،ہم حکومت پاکستان اور سپریم کورٹ سے دمطالبہ کرتے ہیں کہ ایم کیو ایم پر پابندی لگائی جائے اور صحافیوں کی جان و مال کا تحفظ کیا جائے، صحافت کسی بھی ملک کا چوتھا بنیادی ستون ہے، ہم پاکستان کی صحاٖفت کو یرغمال نہیں بننے دینگے، فاروق ستار کی پریس کانفرنس میں الطاف سے لا تعلقی اور الطاف کو قائد تحریک بھی کہا گیا، الطاف کی ذہنی حالت کو خراب کہا گیا اور پھر الطاف کی مذمت بھی کی گئی، ایم کیو ایم الطاف کو نہیں چھوڑ سکتی ہے، صحافی برادری کی تشفی نہیں ہو سکی ہے، ایم کیوایم ایک فاشسٹ جماعت ہے، معذرت کا پلندہ گناہوں کو نہیں دھو سکتا ہے ، فاروق ستار ایسے بات کر رہے ہیں جیسے کوئی بھول چوک ہوگئی ہو، وہ معاملے کی نوعیت کو غیرسنجیدہ اور معمولی بنا رہے ہیں، گزشتہ روز کراچی میں ہونے والے شرمناک حادثے اور ریاستی دہشت گردی کے بد ترین واقعے اور ایم کیو ایم کی معذرت خواہانہ پریس کانفرنس کے حوالے سے ہوانے والے ہنگامی اجلاس سے اظہار خیال کرتے ہوئے جمعیت علماء پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل اور مرکزی جماعت اہل سنت کے نگران اعلیٰ شاہ محمد اویس نورانی صدیقی نے کہا ہے کہ وسیم اخٹر کو کراچی کے میئر کے انتخابات سے روکا جائے، نائن زیرو بند کرنے سے کام نہیں چلے، ملک دشمن دہشت گرد جماعت مکمل پابندی لگائی جائے، صوبائی و قومی اسمبلی کے ساتھ ساتھ بلدیاتی اسمبلی سے دور رکھا جائے، اگر ایم کیوایم بلدیاتی انتخابات میں اپنے میئر منتخب کروالیتی تو یہ سیکورٹی اداروں کے ساتھ بھونڈا مذاق ہوگا، ملک دشمن عناصر کے لئے کوئی گنجائش نہ چھوڑی جائے، الطاف کے بیانات نے را سے وفاداری کا ثبوت دے دیا، دہشت گرد جماعت نے پریس کانفرنس کر کے ندامت کا اظہار نہیں کیا ہے بلکہ یہ پریس کانفرنس اپنی غلطیوں پر پردہ ڈالنے کی ناکام کوشش تھی، شاہ محمد اویس نورانی صدیقی نے کہا کہ جمعیت علماء پاکستان کے زیر اہتمام کل سندھ بھر میں ایم کیوایم کے خلافدپاکستان زندہ باد کے عنوان سے اجتماع منعقد کیئے جائیں گے ،اس موقع پر جمعیت علماء پاکستان کے صوبائی و ڈویژنل ذمہ داران نے بھی اظہار خیال کیا،