الطاف حسین پاکستان کے سب سے بڑے دہشت گرد ناسور اور عذاب ہے‘اعجاز چوہدری

الطاف حسین مودی کی زبان بول رہے ہیں اور وہ را کے پے رول پر ہے برطانیہ اپنے شہری کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائے

منگل 23 اگست 2016 20:58

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔23 اگست ۔2016ء ) پاکستان تحریک انصاف پنجاب کے سابقہ صدر اعجاز احمد چوہدری نے کہا کہ الطاف حسین پاکستان کے سب سے بڑے دہشت گرد ناسور اور عذاب ہے وہ پاکستان کے خلاف وہ مسلسل زہر اگل رہے ہیں برطانیہ کا شہری پاکستان اور پاک فوج کے خلاف مسلسل ہرزہ سرائی کر رہا ہے ،الطاف حسین مودی کی زبان بول رہے ہیں اور وہ را کے پے رول پر ہے برطانیہ الطاف حسین کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائے الطاف حسین نے کراچی میں ہزاروں شہریوں کو قتل کروایا ہے ۔

اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ الطاف حسین کو انٹرپول کے زریعے وطن واپس لا کر انصاف کے کٹہرے میں کھڑا کیا جائے، انہیں ایک ایک خون کے قطرہ کا حساب دینا ہوگا الطاف حسین لندن میں بیٹھ کر پاکستان کی عوام کو اکسا رہا ہے تحریک انصاف الطاف حسین کی شر انگیز تقریر کی پرزور مذمت کرتی ہے ،الطاف حسین کی سیاست اپنی موت آپ مر چکی ہے ۔

(جاری ہے)

کراچی کے امن کو تباہ کردیا گیا ہے حکومت مصلحت پسندی کا شکار ہے تمام ثبوت ہونے کے باوجود الطاف حسین کے خلاف کاروائی نہیں کی جا رہی ایم کیو ایم سے لا تعلقی کرنے والے عناصر ایم کیو ایم کے جرائم سے بری الذمہ نہیں ہو سکتے ۔

کراچی کے عوام ایم کیوایم کی غنڈہ گردی اور دہشت گردی کی سیاست سے نجات حاصل کرنا چاہتی ہے الطاف حسین اپنا ذہنی توازن کھو بیٹھے ہے پاکستان مردہ باد کے نعرے لگنے پر ہمارے حکمران خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں ۔پاکستان کے خلاف کئی سالوں سے الطاف حسین باتیں کر رہا ہے لیکن ہمارے حکمران کو سانپ سونگا ہوا ہے ۔انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم میڈیا ہاوسز پر حملے کروا کر پوری دنیا میں بے نقاب ہو چکی ہے صحافیوں پر حملہ کرنے والوں کو سخت سزا دی جائے پی ٹی آئی صحافیوں کے ساتھ کھڑی ہے ، تحریک انصاف میڈیا کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتی ہے اور مطالبہ کرتی ہے کہ تمام ٹی چینل کو فول پروف سیکورٹی دی جائے ۔