پنجاب سکلز ڈویلپمنٹ فنڈز نے اپنی نئی سکیم’’صنعتی تربیت پروگرام 2016 ‘‘ کا اجراء کر دیا

پنجاب کے مختلف اضلاع میں 12000 نوجوانوں کو 84 مختلف شعبوں میں تربیت فراہم کی جائیگی ‘ جواد خان

منگل 23 اگست 2016 20:58

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔23 اگست ۔2016ء) پنجاب سکلز ڈویلپمنٹ فنڈز کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر جواد خان نے کہا ہے کہ پنجاب سکلز ڈویلپمنٹ فنڈز نے اپنی نئی سکیم’’صنعتی تربیت پروگرام 2016 ‘‘ کا اجراء کر دیا ، اس پروگرام کے تحت 38 صنعتی اداروں کے ساتھ 650 ملین روپے کے تربیتی معاہدوں پر دستخط کیے گئے ہیں ،سکیم کے تحت پنجاب کے مختلف اضلاع میں 12000 نوجوانوں کو 84 مختلف شعبوں میں تربیت فراہم کی جائیگی ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے نے نوجوانوں کو تربیت فراہم کرنے کے نئے شروع کیے جانیوالے منصوبے کے تربیتی معاہدوں پر دستخط کی تقریب سے خطاب کے دوران کیا۔ جواد خان نے کہا کہ پی ایس ڈی ایف اب تک ایک لاکھ 51 ہزار نوجوانوں کو تربیت فراہم کر چکا ہے ۔

(جاری ہے)

نئی سکیم اس لحاظ سے منفرد ہے کہ پنجاب سکلز ڈویلپمنٹ فنڈز مختلف صنعتی اداروں کے ساتھ مل کر ان شعبوں میں تکنیکی اور پیشہ وارانہ تربیت فراہم کرے گا جن کی مارکیٹ میں اشد ضرورت ہے ۔

جن صنعتی اداروں کے ساتھ معاہدے کئے گئے ان میں سے کچھ مخصوص ادارے تربیت کے بعد نوجوانوں کیلئے ملازمت کے حصول میں بھی پنجاب سکلز ڈویلپمنٹ فنڈز کی مدد کریں گے ۔ انہوں نے حکومت پنجاب اور برطانیہ کے ادارہ برائے بین الاقوامی ترقی کا پی ایس ڈی ایف کی سرپرستی کے لئے شکریہ ادا کیا۔

متعلقہ عنوان :